• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
” نارکو ٹی ٹیررزم “کایک بڑا چیلنج ، پاکستان جموں کشمیر میں ”ہر گھر میں ماتم “ کا حامی : دلباغ سنگھ

نوجوانوں کے ہاتھوں میں پتھر اور ہڑتال کی کال دینے والوں کا صفایا ہو چکا : دلباغ سنگھ

by امت ڈیسک
23/11/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
جموں و کشمیر پولیس کے سربراہ نے بدھ کے روز کہا کہ جنوبی کشمیر میں سرگرم ملی ٹینسٹوں کی تعداد میں غیر معمولی کمی واقع ہوئی ہے اورایسا پہلی مرتبہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نوجوانوں کو تشدد کے لئے اکسانے والوں کا صفایا ہو چکاہے۔

اننت ناگ میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا کہ جنوبی کشمیر میں حالات معمول پر ہیں اور سیکورٹی فورسز کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لئے پوری طرح سے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی کشمیر میں تشدد آمیز واقعات میں بھی کمی واقع ہوئی جو نیک شگون ہے۔ جنوبی کشمیر میں سرگرم ملی ٹینٹوں کی تعداد کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں پولیس سربراہ نے کہا کہ یہاں پر ملی ٹینسٹوں کی تعداد میں غیر معمولی کمی واقع ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی کشمیر میں سیکورٹی فورسز کے خلاف لوگوں کی کوئی شکایت نہیں۔ غیر مقامی مزدوروں کی ہلاکت کے بارے میں دلباغ سنگھ نے کہا کہ اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر مقامی مزدوروں اور کشمیری پنڈتوں کی ہلاکت میں ملوث ملی ٹینسٹوں کو تصادم آرائیوں کے دوران ہلاک کیا گیا۔
اُن کے مطابق عوام الناس کو شہری ہلاکتوں کے خلاف اپنی آواز بلند کرنی چاہئے۔

انہوں نے بتایا کہ گرچہ سماج کے سبھی طبقوں سے وابستہ لوگوں نے شہری ہلاکتوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے تاہم اس حوالے سے مزید کچھ

کرنے کی ضرورت ہے۔ مسٹر دلباغ سنگھ نے کہا کہ اگر غیر مقامی مزدور یہاں پر روزی روٹی کمانے کی خاطر آتے ہیں تو ہم پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ انہیں پر امن ماحول فراہم کیا جائے۔

اُن کے مطابق جموں و کشمیر میں غیر مقامی اور مقامی ملی ٹینسٹوں کی تعداد میں کافی کمی واقع ہوئی اور ایسا پلی مرتبہ ہوا ہے جب کشمیر میں ملی ٹینٹوں کی تعداد کا گراف کافی نیچے آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز کی جانب سے اپنائی جارہی نئی حکمت عملی کے شر اور نتائج برآمد ہورہے ہیں۔

منشیات کے بارے میں پولیس چیف نے کہا کہ یہ ملی ٹینسی سے بھی زیادہ خطر ناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ امسال سیکورٹی فورسز نے بڑی مقدار میں ممنوع نشیلی
اشیاء ضبط کی۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

بڈگام میں کرکٹر گیند لگنے سے لقمہ اجل

Next Post

انڈونیشیا میں ہولناک زلزلے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 268 ہوگئی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

21/01/2026
این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

21/01/2026
پونچھ میں کنٹرول لائن کے قریب بی ایس ایف اہلکار لاپتہ

کیرن سیکٹر میں ایل او سی پر پاکستانی فوج کی ہوائی فائرنگ، بھارتی فوج کا محتاط جواب

21/01/2026
حکمران جماعت کے رکنِ اسمبلی کا امیرا کدل پل کے افتتاح پر لیفٹیننٹ گورنر کے کردار پر اعتراض

حکمران جماعت کے رکنِ اسمبلی کا امیرا کدل پل کے افتتاح پر لیفٹیننٹ گورنر کے کردار پر اعتراض

21/01/2026
جی ڈی سی ڈوڈہ کی طالبہ کی موت کی تحقیقات کے لیے سرکاری کمیٹی قائم، اسسٹنٹ پروفیسر معطل

جی ڈی سی ڈوڈہ کی طالبہ کی موت کی تحقیقات کے لیے سرکاری کمیٹی قائم، اسسٹنٹ پروفیسر معطل

21/01/2026
مذہبی بنیادوں پر جموں و کشمیر کی تقسیم دو قومی نظریے کی توثیق ہوگی: محبوبہ مفتی

پیر پنجال اور چناب ویلی کے لیے ڈویژنل درجہ کا معاملہ: محبوبہ مفتی کا نیشنل کانفرنس سے واضح موقف کا مطالبہ

20/01/2026
Next Post
انڈونیشیا میں ہولناک زلزلے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 268 ہوگئی

انڈونیشیا میں ہولناک زلزلے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 268 ہوگئی

راہول گاندھی‘ صدام حسین جیسے لگ رہے ہیں : چیف منسٹر آسام

راہول گاندھی‘ صدام حسین جیسے لگ رہے ہیں : چیف منسٹر آسام

صحافیوں کو آن لائن دھمکی، کئی مقامات پر چھاپے

صحافیوں کو آن لائن دھمکی، کئی مقامات پر چھاپے

ایس آئی اے کے وادی میں چھاپے

ایس آئی اے کے وادی میں چھاپے

پونچھ میں سلنڈر پھٹنے سے ماں بیٹا جھلس کر لقمہ اجل

پونچھ میں سلنڈر پھٹنے سے ماں بیٹا جھلس کر لقمہ اجل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »