• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
بدھ, جنوری ۲۸, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
آئی ایف ایف آئی کے تین ججوں نے اسرائیلی فلم ساز کے بیان کی حمایت کی

آئی ایف ایف آئی کے تین ججوں نے اسرائیلی فلم ساز کے بیان کی حمایت کی

by امت ڈیسک
04/12/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //

حیدرآباد:آئی ایف ایف کے تین ججوں نے ایک مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ” ہم سب اسرائیلی فلمساز نادو لیپڈ کے "دی کشمیر فائلز” پر دیے گئے بیان پر قائم ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ "ہم فلم کے مواد پر کوئی سیاسی موقف نہیں لے رہے تھے۔ ہم ایک فنکارانہ بیان دے رہے تھے، اور یہ دیکھ کر ہمیں بہت دکھ ہوا کہ فیسٹیول کے پلیٹ فارم کو سیاست کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے اور اس کے نتیجے میں اسرائیلی فلم ساز نادو پر ذاتی حملوں کا شکار ہونا پڑا۔آسکر کے لیے نامزد پروڈیوسر جینکو گوتو اور ان کے دو ساتھیوں نے فلم ساز نادو لپیڈ کے حالیہ تبصرے کی حمایت کی ہے۔بتادیں کہ جینکو گوتو اور ان کے دو ساتھی بین الاقوامی فلم فیسٹول آف انڈیا کے پانچ رکنی جوری کا حصہ تھیں۔

آئی ایف ایف آئی کی اختتامی تقریب میں لیپڈ نے ‘دی کشمیر فائلز’ کو ایک "پروپیگنڈا” اور "فحش” فلم قرار دیا جس کے بعد اس ردعمل پر کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ جینکو گوتو نے ٹویٹر اکاؤنٹ سے جیوررز پاسکل چاونس، جیویر انگولو بارٹورن اور گوتوہ کے دستخط شدہ مشترکہ بیان ہفتہ کے روز پوسٹ کرتے ہوئے اسرائیلی فلمساز لیپڈ کے بیان کی حمایت کی۔مشترکہ بیان کا خلاصہ یوں ہے:فیسٹیول کی اختتامی تقریب میں جیوری کے صدر، نادو لپیڈ نے جیوری کے ارکان کی جانب سے ایک بیان دیا جس میں کہا گیا "لیپڈ نے اپنے خطاب میں کہا کہ’ ہم سب 15 ویں فلم دی کشمیر فائلز کو دیکھ کر پریشان اور حیران تھے۔ یہ ہمیں ایک پروپگینڈا اور فحش فلم کی طرح محسوس ہوا اور اس طرح کے باوقار فلمی میلے کے لیے یہ ایک نامناسب فلم ہے جہاں پر فنکارانہ صلاحیتوں کی بنیاد پر مقابلہ کیا جاتا ہے۔””ہم ان کے بیان پر قائم ہیں اور واضح کر رہے ہے کہ ہم فلم کے مواد پر سیاسی موقف نہیں لے رہے تھے۔ ہم ایک فنکارانہ بیان دے رہے تھے، اور یہ دیکھ کر ہمیں بہت دکھ ہوا کہ فیسٹیول کے پلیٹ فارم کو سیاست کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے جس کے نتیجے میں نادو پر ذاتی حملوں کاشکار ہونا پڑا۔ "واضح رہے کہ تازہ بیان ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب یہ قیاس کیا گیا تھا کہ اسرائیلی فلم ساز لیپڈ نے جیوری کی نمائندگی نہیں کی تھی جب انہوں نے IFFI کی اختتامی تقریب میں ‘دی کشمیر فائلز’ پر تنقید کی اور اسے ‘پروپگینڈا’ اور "فحش فلم "قرار دیا ۔

وویک اگنی ہوتری کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں انوپم کھیر، متھن چکرورتی اور پلوی جوشی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ بھارت میں فلم کو مرکزی حکومت کی جانب سے سراہا گیا تھا۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے پرفارمنس اور کہانی کی تعریف کی ہے۔ اس فلم کو بی جے پی کی حکومت والی بیشتر ریاستوں میں ٹیکس فری بھی قرار دیا گیا تھا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

جموں وکشمیر میں بھارت جوڑو یاترا کے لئے تمام تر انتظامات کئے جا رہے ہیں:وقار رسول

Next Post

بھارت کا سب سے بڑا یوگا سینٹر ادھم پور میں بہت جلد کھولا جائے گا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

یاسین ملک اب گواہ سے از خود جرح نہیں کر سکتے

یاسین ملک کیس: دہلی ہائی کورٹ میں این آئی اے کی سزائے موت کی اپیل پر 22 اپریل کو سماعت

28/01/2026
جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

28/01/2026
اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

28/01/2026
مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

28/01/2026
جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

27/01/2026
کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

27/01/2026
Next Post
بھارت کا سب سے بڑا یوگا سینٹر ادھم پور میں بہت جلد کھولا جائے گا

بھارت کا سب سے بڑا یوگا سینٹر ادھم پور میں بہت جلد کھولا جائے گا

دہلی میں جموں و کشمیر کی صورتحال پر اہم میٹنگ

دہلی میں جموں و کشمیر کی صورتحال پر اہم میٹنگ

توشخانہ کے قدیم اثاثے، عملہ سمیت محکمہ ثقافت کو منتقل

آئی اے ایس افسر آلوک کمار محکمہ اعلیٰ تعلیم کے پرنسپل سکریٹری مقرر

ناکام ہیئر ٹرانسپلانٹ کے بعد نوجوان کی درد ناک موت، دہلی کا المناک واقعہ

ناکام ہیئر ٹرانسپلانٹ کے بعد نوجوان کی درد ناک موت، دہلی کا المناک واقعہ

پائین شہر کے چھتہ بل علاقے میں بھیانک آتشزدگی چار مکان خاکستر، فائر مین سمیت تین زخمی

پائین شہر کے چھتہ بل علاقے میں بھیانک آتشزدگی چار مکان خاکستر، فائر مین سمیت تین زخمی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »