• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۲۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جموں و کشمیر کے عوام میں اعتماد کی بحالی 5اگست 2019کے فیصلوں کی منسوخی سے ممکن

جموں و کشمیر کے عوام میں اعتماد کی بحالی 5اگست 2019کے فیصلوں کی منسوخی سے ممکن

خصوصی پوزیشن کی بحالی ہی جموں وکشمیر اور نئی دلی کے درمیان اعتماد بحال کرسکتا ہے: عمر عبداللہ

by امت ڈیسک
22/11/2021
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

پارٹی کے اولین دفتر مجاہد منزل کی تعمیر نو کا کام جلد ہی شروع کیا جائے گا۔ مجاہد منزل جموں وکشمیر کی سیاسی دانشگاہ رہی ہے اور اس دفتر کو تاریخی حیثیت حاصل ہے۔ مجاہد منزل نے ہی جموں وکشمیر کے عوام میں سیاسی بیداری لائی اور اس دفتر نے شہداء کشمیر کے مشن کی آبیاری کی اور اسی دفتر کے طفیل یہاں جمہوریت کے سورج کا طلوع ہوا۔

(سرینگر) جموں وکشمیر سے متعلق 5اگست 2019کے مرکزی حکومت کے فیصلوں کو صرف نیشنل کانفرنس نے ہی نہیں بلکہ تینوں خطوں کے عوام نے مسترد کیا ہے۔ تینوں خطوں کے ہر طبقے سے تعلق رکھنے والے لوگ جموں وکشمیر تنظیم نو ایکٹ کے تحت چھینی گئی خصوصی پوزیشن کی بحالی کا مطالبہ کررہے ہیں اور یہی ایک اقدام جموں وکشمیر اور نئی دلی کے درمیان اعتماد بحال کرسکتا ہے اور یہاں کے حالات میں سدھار لا سکتا ہے۔ ان باتوں کا اظہار نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے آج پارٹی ہیڈکوارٹر نوائے صبح پر ضلع سرینگر کے 8حلقہ انتخابات کے انچارج کانسچونیز، 11بلاک صدور ، یوتھ اور خواتین ونگ کے ذمہ داران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقعے پر پارٹی جنرل سکریٹری علی محمد ساگر، معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفیٰ کمال اور صوبائی صدر ناصر اسلم وانی اور دیگر لیڈران بھی موجود تھے۔ شرکاء نے ضلع سرینگر اور اپنے اپنے حلقہ انتخابات میں جاری پارٹی سرگرمیوں، تنظیمی امورات، لوگوں کو درپیش مسائل و مشکلات اور دیگر معاملات کی اجلاس کو جانکاری دی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا کہ لوگوں کے ساتھ قریبی رابطہ رکھنا، ان کے مسائل و مشکلات کو اُجاگر کرنا اور ان کا سدباب کرانے کی ہر ممکن کوشش کاکرنا ہماری جماعت کا بنیادی اصول رہاہے ۔ انہوں نے کہاکہ عوام کے ساتھ رابطہ ہی پارٹی کی مضبوطی کا ضامن ہوتا ہے، ہمیں ہر حال میں تنظیم کے قوائد و ضوابط کے تابع رہ کر پارٹی کی مضبوطی کیلئے کام کرنا چاہئے، اس کام میں نوجوانوں کا رول انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور ہمیں ہمیشہ امتحان کیلئے تیار رہنا چاہئے۔ جس طرح سے ہماری جماعت کے اسلاف نے سخت ترین چیلنجوں کا سامنا کیا اور سرخرو ہوکر اُبھرے، ویسے ہی ہمیں بھی ثابت قدم اور پُرعزم رہنے کی ضرورت ہے۔ عمر عبداللہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ نیشنل کانفرنس کے مؤقف میں ذرا برابر بھی تبدیلی نہیں آئی ہے اور جموں وکشمیر کیلئے اٹانومی کا حصول آج بھی اس جماعت کا بنیادی منشور ہے اور ہماری جماعت دفعہ370اور 35اے کی بحالی کیلئے قانونی جدوجہد میں مصروفِ عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان دفعات کی منسوخی سے تینوں خطوں کے لوگ ناراض ہیں۔ جب یہ دفعات منسوخ کی گئیں اُس وقت جموں وکشمیر کے تینوں خطوں کو جیل خانے میں تبدیل کردیا گیا اور لوگوں کو اپنے گھروں میں محصور کیا گیا، نیشنل کانفرنس کے لیڈران، عہدیداران اور کارکنان کو بھی قید کیا گیا۔ مرکزی حکومت کے اس یکطرفہ اور غیر جمہوری فیصلے نے جموںوکشمیر کے عوام کو جھنجوڑ کر رکھ دیا ہے اور مایوسی کے بھنور میں ڈال دیا۔ عمر عبداللہ نے کہا کہ 9اگست 2019کے فیصلوں کی واپسی سے ہی جموں وکشمیر کے تینوں خطوں کے لوگوں کا اعتماد بحال کیا جاسکتا ہے اور یہاں کے حالات میں سدھار آنے کی اُمید ہے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جنرل سکریٹری علی محمد ساگر نے دیگر امورات پر بات کرنے کے علاوہ یہ جانکاری دی کہ عوامی مطالبات کے عین مطابق پارٹی کے اولین دفتر مجاہد منزل کی تعمیر نو کا کام جلد ہی شروع کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مجاہد منزل جموں وکشمیر کی سیاسی دانشگاہ رہی ہے اور اس دفتر کو تاریخی حیثیت حاصل ہے۔ مجاہد منزل نے ہی جموں وکشمیر کے عوام میں سیاسی بیداری لائی اور اس دفتر نے شہداء کشمیر کے مشن کی آبیاری کی اور اسی دفتر کے طفیل یہاں جمہوریت کے سورج کا طلوع ہوا۔اجلاس میں سینئر لیڈران  مبارک گل، محمد سعید آخون، عرفان احمد شاہ، پیر آفاق احمد، صبیہ قادری، سلمان علی ساگر، احسان پردیسی، جگدیش سنگھ آزاد، سارا حیات شاہ، عفرا جان، غلام نبی وانی تیل بلی، غلام نبی بٹ اور ضلع سرینگر کے عہدیداران بھی موجود تھے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

اداروں میں شفافیت قائم کرنے بے ضابطگیوں بد عنوانیوں کے خاتمے کے لئے ارادے مستحکم اور مضبوط

Next Post

بارہمولہ میں تیز رفتار گاڑی کی زد میں نوجوان از جان

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم  وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

24/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کھیلے گا ٹی20 ورلڈ کپ

24/01/2026
کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

24/01/2026
یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

24/01/2026
مبینہ حملے کے بعد تہار میں ایم پی انجینئر رشید کو جیل نمبر 1 منتقل کیا گیا

عدالت نے رکنِ پارلیمنٹ انجینئر رشید کو حراستی پیرول پر بجٹ اجلاس میں شرکت کی اجازت دے دی

24/01/2026
سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی  بحالی

سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی بحالی

24/01/2026
Next Post
بارہمولہ میں تیز رفتار گاڑی کی زد میں نوجوان از جان

بارہمولہ میں تیز رفتار گاڑی کی زد میں نوجوان از جان

انسانی حقوق کے کارکن خرم پرویز کو این آئی اے نے گرفتار کرلیا

انسانی حقوق کے کارکن خرم پرویز کو این آئی اے نے گرفتار کرلیا

عدل و انصاف کا حکم

عدل و انصاف کا حکم

محبوبہ مفتی گھر پر نظر بند

محبوبہ مفتی گھر پر نظر بند

کوکرناگ علاقے میں عدم شناخت لاش بر آمد

کوکرناگ علاقے میں عدم شناخت لاش بر آمد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »