• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
شادیوں میں تاخیر کی وجہ ؟؟‎‎

شادیوں میں تاخیر کی وجہ ؟؟‎‎

پیر محمد عامر قریشی

by امت ڈیسک
23/02/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

نکاح کو اسلام میں متعدد ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ ایک سماجی معاہدے کے طور پر دیکھا جاتا ہے ۔ الٰہی عقیدے کے مطابق، عورت ایک روحانی اور اخلاقی وجود ہے جس سے اللہ کو گواہ بناکر مقدس وعدے کی بنیاد پر ایک مقررہ مہر کے تحت مرد کو دیا جاتا ہے۔ وہ بھی محض مرد کے ہاتھ میں کھیلنے کی چیز کے طور نہیں، بلکہ انسانیت کی بقا ، با مقصد زندگی کے حصول اور خاندان کے وجود کی برقراری کے لیے دیا جاتا ہے۔ میاں بیوی بننے کا مقصد صرف ایک دوسرے کی جنسی خواہش کو پورا کرنا نہیں ہوتا بلکہ اس مقدس رشتے کا ایک دوسرے کی زندگی کا ہمسفر، ساتھی اور صلاح مقصد کار بننے کے ساتھ ساتھ، آپس داری کا پاس و لحاظ رکھنے، ہر معاملے میں تعاون کار رہنے اور سلسلہ نسب چلانے کا ہوتا ہے۔ اسی لئے اسلام نے مرد اور عورت کے درمیان میاں بیوی کے رشتے میں ایک دوسرے کا لباس قرار دیا ہے۔

بلا شبہ نکاح زندگی کا ایک اہم معاملہ ہے، لہذا اس سلسلے میں اگر کوئی مشورہ طلب کرے تو اسے درست اور صحیح مشورہ دینا چاہئے۔ لڑکا یا لڑکی یا اس کے خاندان کے بارے میں جو اچھی باتیں معلوم ہوں، انہیں بتانا چاہیے اور اگر کوئی نامناسب بات معلوم ہو تو اُسے بھی بتانے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ اسلام میں عفت ایک شرط ہے۔ اسلامی قوانین میں ایک شخص کو شائستہ، ایمان دار، ہمدرد ، مہربان، وفادار اور انسان دوست ہونا چاہئے اور پانچ وقتہ نمازوں کا پابند ہونا چاہئے، لیکن ہم جو مشاہدہ کرتے ہیں، وہ یہی ہے کہ ان سب باتوں کو بالائے طاق رکھ کر شادی کے لئے لڑکے اور لڑکیوں کو محض اُن کی ملازمت ، عہدہ داری اور آمدن کے پیمانوں سے تولا جاتا ہے، جس سے بیشتر معاشرتی مسائل پیدا ہوچکے ہیں، جن میں شادیوں میں تاخیر ، طلاقیں ، نام نہاد محبت کی شادیاں اور خود کشیاں بھی قابل ذکر ہیں۔ حالانکہ قرآن میں کہیں بھی لڑکے یا لڑکی کی ملازمت یا عہدہ داری کا تذکرہ شرط شادی کے طور نہیں کیا گیا، اس کے باوجود یہ ایک افسوسناک حقیقت ہے کہ گذشتہ چند دہائیوں سے ہمارے معاشرے میں شادیوں کے معاملے میں سرکاری ملازمت کرنے والوں کو ہی ترجیح دی جاتی ہے۔ دیگر پیشوں سے منسلک ہنر مندوں ، کاری گروں، محنت کشوں اور چھوٹے چھوٹے تاجروں کو کوئی اہمیت نہیں دی جاتی۔ گویا واضح طور پر امتیازی طرز عمل پر شادی بیاہ کے معاملات کو طے کرنے کی نئی رسم رائج کردی گئی، دیکھے بغیر کہ لڑکے کی ملازمت ،عہدہ داری یا ذرائع آمدن جائز ہے یا ناجائز ، حلال ہے یا حرام یالڑ کا اہل ہے یا نااہل، رشتے کے لائق ہے یا نہیں۔۔۔

ہمیں اللہ تعالیٰ پر اٹل یقین ہونا چاہیے کہ ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے کہ ” اگر تم اللہ پر دل بھروسہ کرو گے تو تمہیں اسی طرح رزق دے گا، جس طرح پرندوں کو دیتا ہے جو صبح خالی پیٹ نکلتے ہیں اور پیٹ بھر سے وہ کر واپس آتے ہیں؟‘‘شادی کے لیے ملازمت شرط نہیں ہے بلکہ یہ ایک سماجی مسئلہ ہے جو ہمارے معاشرے میں پیدا ہوا ہے اور اب ہر معاملے میں لالچ، ہوس اور خود غرضی کا بول بالا ہے۔ ہمیں اسلام اور اللہ تعالیٰ کا پُر جوش پیروکار ہونا چاہیے۔ چونکہ معاشرے کا بڑا حصہ اللہ کے احکامات اور نبی کریمؐ کے ارشادات سے غافل ہے، اس لیے ہم زندگی کے تمام شعبوں میں مسلسل غلط فیصلے کر رہے ہیں۔ بے روزگاری نہ کوئی بیماری ہے اور نہ ہی گناہ، اس لئے بے روزگاروں کے ساتھ انصاف ہونا چاہیے اور انہیں ان کے حقوق بھی ملنے چاہیے۔ اللہ تعالیٰ ہمارے لیے وہ راستہ روشن کرے جسے ہم بالکل بھول چکے ہیں۔

(لکھاری طالب علم ہیں، زولوجی میں ایم ایس سی کر رہے ہیں۔)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

چیف جسٹس نے ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس مومن آباد سری نگر کا پہلا دورہ کیا

Next Post

سوچ: کامیابی کا پیمانہ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

نسائی شاعری کا ارتقا

کزنز زندگی کے خاموش محافظ….

16/01/2026
ہماری معاشرت میں اقدار کا زوال

والدین کی قربانیوں کی کوئی انتہا نہیں

16/01/2026
احساس و ہمدردی سے عاری لوگ

داستانِ عہدِ رفتہ: جب مٹی سونا تھی….​چند یادیں بیتے دنوں کی

09/01/2026
ہماری معاشرت میں اقدار کا زوال

کشمیر کی سڑکیں موت کی آماجگاہ

09/01/2026
ہماری معاشرت میں اقدار کا زوال

ہماری معاشرت میں اقدار کا زوال

03/01/2026
حوصلہ شکنی کے بجاۓ حوصلہ افزائی کیجئے ہر شخص جینے کا حق رکھتا ہے۔۔۔!‎

والدین کے ساتھ بد سلوکی تربیت میں کمی یا فرمان برداری کا زوال۔۔۔۔۔!‎

03/01/2026
Next Post
شادیوں میں تاخیر کی وجہ ؟؟‎‎

سوچ: کامیابی کا پیمانہ

تاریخ ِ دعوت و تبلیغ جموں وکشمیر کے تناظر میں ۔۔۔۔کا اجمالی جائزہ

تاریخ ِ دعوت و تبلیغ جموں وکشمیر کے تناظر میں ۔۔۔۔کا اجمالی جائزہ

شادیوں میں تاخیر کی وجہ ؟؟‎‎

دنیاوی خُدا (افسانہ)

انہدامی کاروائیوں کے بعد جائیداد پر ٹیکس کا نیا غوغا!

انہدامی کاروائیوں کے بعد جائیداد پر ٹیکس کا نیا غوغا!

عالمی عدالت انصاف جارحیت پر اسرائیل کو جوابدہ ٹھہرائے: عرب لیگ

عالمی عدالت انصاف جارحیت پر اسرائیل کو جوابدہ ٹھہرائے: عرب لیگ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »