• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۹, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
عالمی عدالت انصاف جارحیت پر اسرائیل کو جوابدہ ٹھہرائے: عرب لیگ

عالمی عدالت انصاف جارحیت پر اسرائیل کو جوابدہ ٹھہرائے: عرب لیگ

by امت ڈیسک
24/02/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(جدہ) جمعرات کے روز عرب لیگ نے مغربی کنارے کے شہر نابلس پر بدھ کو شروع کیے گئے حملوں کی شدید مذمت کی ہے اور عالمی برادری سے فلسطینی شہریوں کے تحفظ سے متعلق فیصلوں پر عمل درآمد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اپنے ہنگامی اجلاس کے اختتامی بیان میں عرب لیگ نے کہا کہ وہ سلامتی کونسل سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ بین الاقوامی امن و سلامتی کو برقرار رکھنے کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے اور فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کے جارحانہ طرز عمل کو روکنے کے لیے فوری اور موثر اقدامات کرے۔

عرب لیگ نے بین الاقوامی فوجداری عدالت پر بھی زور دیا کہ وہ اس حوالے سے تحقیقات کو مکمل کرے اور اسرائیل کو ان جرائم کے لیے جوابدہ ٹھہرائے جو اس نے فلسطینی عوام کے خلاف کیے ہیں۔ ان جرائم میں آباد کاری اور الحاق کی کارروائیاں بھی شامل ہیں۔

عرب لیگ نے عالمی برادری کی ریاستوں اور اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی شہریوں کے تحفظ میں حصہ لیں اور جنرل اسمبلی کی قرارداد اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی رپورٹ میں جو کچھ کہا گیا ہے اس پر عمل درآمد کے لیے ایک عملی اور موثر طریقہ کار تشکیل دیں۔ اس رپورٹ میں فلسطینی شہریوں کے تحفظ کے لیے قابل عمل آپشنز شامل تھے۔

گزشتہ روز فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا تھا کہ نابلس شہر پر اسرائیلی فوج کے حملے میں 11 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

فلسطینی اتھارٹی نے سلامتی کونسل اور عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس طلب کر کے اسرائیل کی مذمت کی اور بین الاقوامی تحفظ کی درخواست کا کہا تھا۔

عرب لیگ میں مستقل فلسطینی مندوب دیاب اللوح نے اسرائیلی افواج اور آباد کاروں کے طرز عمل سے فوری بین الاقوامی تحفظ فراہم کرنے کی اپنی خواہش کا اظہار کیا۔

اللوح نے اپنی تقریر میں کہا کہ فلسطینی فریق "یکطرفہ” اسرائیلی اقدامات کو روکنے کے لیے تیزی سے کام کرنے کا منتظر ہے۔ یہ اسرائیلی اقدام دستخط شدہ معاہدوں اور بین الاقوامی معاہدوں سے متصادم ہیں۔

ہنگامی اجلاس کے دوران اپنی تقریر میں محمد عرفی نے مصر کی جانب سے عالمی برادری سے دو ریاستی حل کو بچانے اور امن عمل کو دوبارہ شروع کرنے کے مطالبے کی تجدید کی۔

عرب لیگ میں اردن کے مندوب امجد العضایلہ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ 4 جون 1967 کے خطوط پر ایک آزاد، خودمختار اور قابل عمل فلسطینی ریاست، جس کا دار الحکومت مشرقی القدس ہو ، کے قیام کے ذریعے فلسطینی عوام کے منصفانہ اور جائز حقوق کو پورا کرے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

انہدامی کاروائیوں کے بعد جائیداد پر ٹیکس کا نیا غوغا!

Next Post

مصر نے موٹاپے سمیت مختلف بیماریوں میں مبتلا افراد کے حج پر پابندی لگا دی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو، علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال

سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو، علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال

16/01/2026
نیویارک میں میئر کےتاریخ ساز انتخابات، مسلم امیدوار ظہران ممدانی کامیاب

ظہران ممدانی نے نیویارک کے میئر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

01/01/2026
عالمی طوفان کی جعلی پیش گوئی، افریقی ملک گھانا میں نبوت کا جھوٹا دعویٰ کرنے والا گرفتار

عالمی طوفان کی جعلی پیش گوئی، افریقی ملک گھانا میں نبوت کا جھوٹا دعویٰ کرنے والا گرفتار

29/12/2025
صومالی لینڈ صوبہ ہمارا اٹوٹ انگ ہے: صومالیہ کا سخت ردعمل

صومالی لینڈ صوبہ ہمارا اٹوٹ انگ ہے: صومالیہ کا سخت ردعمل

27/12/2025
اسرائیل نئے مسلم ملک ’صومالی لینڈ‘ کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا

اسرائیل نئے مسلم ملک ’صومالی لینڈ‘ کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا

27/12/2025
امریکہ کی براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک، حملہ آور کی تلاش جاری

امریکہ کی براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک، حملہ آور کی تلاش جاری

14/12/2025
Next Post
مصر نے موٹاپے سمیت مختلف بیماریوں میں مبتلا افراد کے حج پر پابندی لگا دی

مصر نے موٹاپے سمیت مختلف بیماریوں میں مبتلا افراد کے حج پر پابندی لگا دی

سرکاری پالیسیوں کی تنقید کرنے پر سرکاری استاد معطل

سرکاری پالیسیوں کی تنقید کرنے پر سرکاری استاد معطل

پٹن چندر ہامہ میں تندوئے کو زندہ پکڑا گیا

پٹن چندر ہامہ میں تندوئے کو زندہ پکڑا گیا

اقوامِ متحدہ میں مسئلہ کشمیر اٹھانے پر بھارت کی پاک پر تنقید

اقوامِ متحدہ میں مسئلہ کشمیر اٹھانے پر بھارت کی پاک پر تنقید

جموں و کشمیر میں سیاحوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ،کچھ سیاستدان بھی لطف اندوز ہوئے: جی کشن ریڈی

جموں و کشمیر میں سیاحوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ،کچھ سیاستدان بھی لطف اندوز ہوئے: جی کشن ریڈی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »