• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
اتوار, جنوری ۲۵, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
ملائیشیا: اسلامی مفکرڈاکٹر کمال حسن کا انتقال

ملائیشیا: اسلامی مفکرڈاکٹر کمال حسن کا انتقال

by امت ڈیسک
24/02/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

کوالالمپور:کوالالمپورانسٹی ٹیوٹ آف اسلامک انڈرسٹینڈنگ ملائیشیا کے چیئرمین ایمریٹس پروفیسر تان سری ڈاکٹر محمد کمال حسن جمعرات (23 فروری) کی صبح 2.27 بجے 80 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
محمد کمال، جنہیں 24 فروری 2022 کو ادارےکا چیئرمین مقرر کیا گیا تھا، ایک ممتاز اسلامی مفکر ہیں جنہوں نے علمی، تحقیق، تعلیم اور انسانی سرمائے کی ترقی کی دنیا میں گراں قدر خدمات انجام دیں ۔
وہ26 اکتوبر 1942 کو کیلنٹن کے پاسیر ماس میں پیدا ہوئے، محمد کمال نے 1975 میں کولمبیا یونیورسٹی، نیویارک میں ماسٹرز اور ڈاکٹریٹ کی سطح پر اپنی تعلیم جاری رکھنے سے پہلے 1965 میں یونیورسٹی آف ملایا سے اسلامک اسٹڈیز میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی۔
وہ 1999 سے 2006 تک ملائیشیا کی بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے ریکٹر کے طور پر بین الاقوامی سطح پر پہچانے گئے تھے۔ ڈاکٹرکمال فکر ساز شخصیت تھے۔آپ بنیادی طور پر قرآنی فکر اوراسلامائزیشن آف نالج کے بنیاد گزاروں میں سے تھے۔ فکرِاسلامی اوراسلامائزیشن آف نالج علم کی اسلامی تشکیل بیسویں صدی میں کثرت سے معرض بحث آنے والے موضوعات میں سے ہے ۔
یہ بحث اس لیے وجود میں لایا گیا تاکہ مغرب کے فکری اور سیاسی غلبہ کے اس دور میں امت مسلمہ کی نشاة ثانیہ کے لیے جدید خطوط پر کام کیا جاسکے۔اس بحث پر جن مفکرین نے کام کیا ان میں ڈاکٹر کمال حسن ایک نمایاں کردار رہے ہیں ۔ ڈاکٹر کمال حسن نظام تعلیم کوصحیح خطوط پر استوارکرنے پر یقین رکھتے تھے ۔انھوں نے جدیدنظامِ تعلیم میں فکری بحران کو ایک بڑا المیہ قراردیاہے۔
اس تعلق سے انھوں نے اسلامائزیشن آف نالج کو وقت کی ایک اہم بحث قراردیاہے اور اس کو فکر و تہذیب کے لیے سنگ میل قراردیا ہے ۔اس تعلق سےانھوں نے زبردست علمی کام بھی کیاہے ۔انھوں نے نیچرل سائنس کو قرآن کے پیراڈائم میں پیش کرنے کی بات کی ہے اور تین جلدوں پر مشتمل کتاب بعنوان Natural science from the worldview of the Qur’an: an introduction بھی لکھی ہے جو اس موضوع پر ایک منفرد کتاب ہے۔ ڈاکٹر کمال کابنیادی موضوع فکرِاسلامی اور اسلامائزیشن آف نالج ہے اور ان موضوعات پرانھوں نے کئی اہم مقالے کتابیں لکھیں.

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

یوکرین پر حملہ؛ اقوام متحدہ میں روس کیخلاف مذمتی قرارداد کثرت رائے سے منظور

Next Post

پراپرٹی ٹیکس کے فیصلے پر نظر ثانی کی ضرورت: غلام نبی آزاد

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو، علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال

سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو، علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال

16/01/2026
نیویارک میں میئر کےتاریخ ساز انتخابات، مسلم امیدوار ظہران ممدانی کامیاب

ظہران ممدانی نے نیویارک کے میئر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

01/01/2026
عالمی طوفان کی جعلی پیش گوئی، افریقی ملک گھانا میں نبوت کا جھوٹا دعویٰ کرنے والا گرفتار

عالمی طوفان کی جعلی پیش گوئی، افریقی ملک گھانا میں نبوت کا جھوٹا دعویٰ کرنے والا گرفتار

29/12/2025
صومالی لینڈ صوبہ ہمارا اٹوٹ انگ ہے: صومالیہ کا سخت ردعمل

صومالی لینڈ صوبہ ہمارا اٹوٹ انگ ہے: صومالیہ کا سخت ردعمل

27/12/2025
اسرائیل نئے مسلم ملک ’صومالی لینڈ‘ کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا

اسرائیل نئے مسلم ملک ’صومالی لینڈ‘ کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا

27/12/2025
امریکہ کی براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک، حملہ آور کی تلاش جاری

امریکہ کی براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک، حملہ آور کی تلاش جاری

14/12/2025
Next Post
پراپرٹی ٹیکس کے فیصلے پر نظر ثانی کی ضرورت: غلام نبی آزاد

پراپرٹی ٹیکس کے فیصلے پر نظر ثانی کی ضرورت: غلام نبی آزاد

انتہائی کم پراپرٹی ٹیکس لاگو کرنے پر بھی کافی چیخ وپکار دیکھی گئی: منوج سنہا

انتہائی کم پراپرٹی ٹیکس لاگو کرنے پر بھی کافی چیخ وپکار دیکھی گئی: منوج سنہا

پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا کسانوں کے لئے کافی فائدہ مند ہوگی: لیفٹیننٹ گورنر

پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا کسانوں کے لئے کافی فائدہ مند ہوگی: لیفٹیننٹ گورنر

بدنام زمانہ امریکی جیل گوانتاناموبے سے 2 قیدی پاکستان منتقل

بدنام زمانہ امریکی جیل گوانتاناموبے سے 2 قیدی پاکستان منتقل

روسی حملے کو ایک برس مکمل ، یوکرین نے خصوصی نوٹ جاری کردیا

روسی حملے کو ایک برس مکمل ، یوکرین نے خصوصی نوٹ جاری کردیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »