• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۲۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا کسانوں کے لئے کافی فائدہ مند ہوگی: لیفٹیننٹ گورنر

پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا کسانوں کے لئے کافی فائدہ مند ہوگی: لیفٹیننٹ گورنر

by امت ڈیسک
24/02/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک//
حکومت نے کسانوں کی فلاح و بہبود کے لئے ایک اہم اقدام میں پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا کو جموں وکشمیریوٹی کے تمام 20 اَضلاع کے کسانوں تک بڑھا دیا ہے ۔

لیفٹیننٹ گورنر نے سکاسٹ جموں میں پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا کی اِفتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ سکیم آفاتِ سماوی اور غیر موسمی بارشوں سے پیدا ہونے والے فصلوں کے نقصانات کی جامع کوریج فراہم کرے گی۔

اُنہوں نے کہا ،’’ یہ اقدام کسانوں کی آمدنی کو مستحکم کرے گا، انہیں موسمیاتی تباہی سے انشورنس تحفظ کے ساتھ اِختراعی طریقوں کو اَپنانے کی ترغیب دے گا۔ میں تمام کسانوں سے کہتا ہوں کہ وہ پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا کے فوائد حاصل کریں۔‘‘یہ بات قابل ذِکر ہے کہ پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا کا آغاز وزیر اعظم نریندرمودی نے محنتی کسانوں کو آفاتِ سماوی کے نقصانات سے بچانے کے لئے کیا تھا۔

اِس سے قبل یوجنا کسانوں کے صرف چار اَضلاع کے لئے دستیاب تھا۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہاکہ جموں وکشمیر یوٹی بھر میں پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا کی عمل آوری سے جموں وکشمیرکے زرعی منظرنامے پر مثبت اَثر پڑے گا اور ترقی پسند ماحول پید ا کرنے میں جموں وکشمیر یوٹی اِنتظامیہ کی کوششوں کی تکمیل بھی ہوگی۔

اُنہوں نے متعلقہ معلومات کی مناسب ترسیل اور پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا کی عمل آوری میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ فصل اِنشورنس موبائل ایپ ، اِنشورنس کمپنی کا ٹول فری نمبر کسانوں کو نقصانات کی اطلاع دینے میں سہولیت فراہم کرے گا۔

لیفٹیننٹ گورنر نے گزشتہ 30 مہینوں میں جموںوکشمیریوٹی میں متعارف کی گئی زرعی اِصلاحات پر بھی روشنی ڈالی۔اُنہوں نے کہا کہ کسانوں کی فلاح و بہبود حکومت کی اوّلین ترجیح ہے ۔

اُنہوں نے کہا کہ جموںوکشمیر یوٹی اِنتظامیہ نے زراعت ، باغبانی اور اس سے منسلک شعبوں میں جامع ترقی کے وژن کو تشکیل دینے کے لئے بڑے فیصلے لئے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ مجھے یقین کہ زراعت اور اس سے منسلک شعبے جموں وکشمیر کے خوشحال مستقبل کی رہنمائی کریں گے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ زرعت اور اس سے منسلک شعبوں کی ہمہ گیر ترقی کے لئے 5013 کروڑ روپے کے 29پروجیکٹوں زراعت اور اس سے منسلک شعبوں سے متعلق تمام مسائل کا ایک مربوط حل فراہم کریں گے جس کا ضیاع کو کم کرنے اور پیداوار میں اِضافہ ہوگا۔

لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ہولیسٹک ایگری کلچر ڈیولپمنٹ پلان کے باریک بینی سے عمل درآمد کر کے ہم زرعی شعبے میں 12 فیصد ترقی حاصل کرسکتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ جموںوکشمیر ملک کا پہلا خطہ ہے جہاں اتنے بڑے پیمانے پر زرعی اِصلاحات کی کوشش کی جارہی ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ زرعی شعبے میں بڑے پیمانے پر روزگار پیدا کیا جائے ، کسانوں کے لئے بالخصوص محکموں کی سراہنا کی۔ اُنہوں نے کسانوں کی آمدنی کے لحاظ سے جموں وکشمیر کو نمبر ایک خطہ میں تبدیل کرنے کے لئے اِجتماعی کوششوں پر زور دیااور حکومتی پالیسیوں کی عمل آوری میں لوگوں کی شرکت کی کوشش کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے عوام کے مفادات کے تحفظ کے لئے اِنتظامیہ کے عزم کا اعادہ کیا۔

اُنہوں نے کہا کہ خوشحال معاشرے کے مقصد کو حاصل کرنے کے لئے اِقتصادی ترقی ، بنیادی ڈھانچے اور خدمات کو مضبوط بنانے کے لئے شہریوں کی شرکت بہت ضروری ہے۔ترقی پسند کسانوں نے بھی حکومت کی اقدامات پر اَپنے خیالات کا اِظہا رکیا جس کا مقصد جموںوکشمیر میں زراعت اور اس سے منسلک شعبوں کی ترقی ہے۔

اِس موقعہ پر محکمہ زراعت نے جموںوکشمیر کسانوں کو اَچھے معیار کے تصدیق شدہ بیج فراہم کرنے کے لئے نیشنل سیڈ ز کارپوریشن کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے۔اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے ایچ اے ڈی پی کے تحت 29پروجیکٹوں پر ہولیسٹک ایگری کلچر ڈیولپمنٹ پلان کی سنگ میل رِپورٹ اور لوگو اور کافی ٹیبل بک ’’ ویہان‘‘ جاری کیا۔ جموںوکشمیر دونوں صوبوں کے لئے 2023-24ء آبپاشی کا شیڈول جاری کیا گیا ۔

اِس کے علاوہ نیشنل لائیو سٹاک مشن کے تحت مستفید ہونے والے کاروباریوں کو منظوری نامے بھی سونپے گئے۔ محکمہ زراعت کا ایک وقف یوٹیوب چینل بھی کسانوں کی بیداری اور ان کی کامیابی کی داستانوں کو فروغ دینے کے لئے شروع کیا گیا۔اِس موقعہ پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ زرعی پیداوار اَتل ڈولو ، وائس چانسلر سکاسٹ جموں پرفیسر نذیر احمد گنائی ،سربراہان ، کسان ایڈوائزری بورڈ کے ممبران اور کسانوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

انتہائی کم پراپرٹی ٹیکس لاگو کرنے پر بھی کافی چیخ وپکار دیکھی گئی: منوج سنہا

Next Post

بدنام زمانہ امریکی جیل گوانتاناموبے سے 2 قیدی پاکستان منتقل

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

24/01/2026
یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

24/01/2026
مبینہ حملے کے بعد تہار میں ایم پی انجینئر رشید کو جیل نمبر 1 منتقل کیا گیا

عدالت نے رکنِ پارلیمنٹ انجینئر رشید کو حراستی پیرول پر بجٹ اجلاس میں شرکت کی اجازت دے دی

24/01/2026
سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی  بحالی

سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی بحالی

24/01/2026
کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

23/01/2026
سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

23/01/2026
Next Post
بدنام زمانہ امریکی جیل گوانتاناموبے سے 2 قیدی پاکستان منتقل

بدنام زمانہ امریکی جیل گوانتاناموبے سے 2 قیدی پاکستان منتقل

روسی حملے کو ایک برس مکمل ، یوکرین نے خصوصی نوٹ جاری کردیا

روسی حملے کو ایک برس مکمل ، یوکرین نے خصوصی نوٹ جاری کردیا

چارکول بخاری میں دھماکہ کی وجہ سے بارہمولہ میں تعینات بی ایس ایف اہلکارکی موت

یو پی :فیکٹری میں کمپریسر پھٹنے سے جموں کشمیر کےسات ہلاک

سانبہ میں زنگ آلود اینٹی ٹینک مائن برآمد

سانبہ میں زنگ آلود اینٹی ٹینک مائن برآمد

پراپرٹی ٹیکس عوام کی فلاح و بہبود اور بہتر سہولیات کیلئے استعمال کیا جائے گا:  صوبائی کمشنر کشمیر

پراپرٹی ٹیکس عوام کی فلاح و بہبود اور بہتر سہولیات کیلئے استعمال کیا جائے گا: صوبائی کمشنر کشمیر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »