امت نیوز ڈیسک //
راجوری / / راجوری ضلع کی منجاکوٹ تحصیل کے دور افتادہ گاوں نیلی میں سڑک کی تعمیر کے کام کے دوران مٹی سے زنگ آلود گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ پولیس تھانہ منجاکوٹ کے دائرہ اختیار میں نیلی گاوں کے قاضی محلہ میں لنک روڈ کی تعمیر کا کام جاری تھا، جس دوران کچھ مشتبہ موادبرآمد ہوا۔مقامی لوگوں نے جلد ہی پولیس کو مطلع کیا اور منجاکوٹ پولیس تھانہ کی ایک ٹیم موقع پر پہنچی اور مواد کا معائنہ کیا۔سب ڈویہ نل پولیس آفیسر منجاکوٹ ، ظفر را تھر نے بتایا کہ مٹی سے چھ ہینڈ گرنیڈ اور ایک سو ستائیں پر کا گن کی گولیاں ملی ہیں جو تمام زنگ آلود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ برآمد شدہ مواد کو قبضے میں لے لیا گیا ہے اور مزید قانونی کار روائی جاری ہے۔








