امت نیوز ڈیسک //
ضلع اننت ناگ کے سنگم علاقے میں پیر کی صبح ایک سڑک حادثے میں غیر مقامی شہری لقمہ اجل بن گیا۔
ذرائع کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار گاڑی کی زد میں آکر ایک شخص نامی سونو انصاری ولد ریاست انصاری ساکن اتر پردیش شدید طور پر زخمی ہوا۔
پولیس نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اگر چہ زخمی شخص کو علاجِ معالجہ کے لئے سرینگر کے سکمز لے جایا گیا، تاہم وہاں پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
انہوں نے بتایا کہ معاملے کی نسبت سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے ۔









