• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جموں وکشمیر میں ’خلاء ہے‘ کہہ کر الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داریوں سے پلو نہیں جھاڑ سکتا ہے:این سی

جموں وکشمیر میں ’خلاء ہے‘ کہہ کر الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داریوں سے پلو نہیں جھاڑ سکتا ہے:این سی

by امت ڈیسک
01/04/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر: جموں وکشمیر کے تئیں مرکزی حکومت دوغلی پالیسی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے ترجمان اعلیٰ تنویر صادق نے کہا ہے کہ ایک منصوبہ بند طریقے سے جموں وکشمیر کے عوام کو جمہوری حقوق سے محروم رکھا جارہا ہے۔ گذشتہ 4سال سے یہ تاریخی ریاست ایک جمہوری منتخبہ حکومت کے بغیر ہے اور ایک افسرشاہی نظام میں یہاں کے عوام پس رہے ہیں۔

پارٹی ہیڈکوارٹر پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ترجمانِ اعلیٰ نے کہا کہ انتخابات کے انعقاد کے سلسلے میں الیکشن کمیشن آف انڈیا ’جموں وکشمیرمیں ایک خلاء ہے‘کہہ کر اپنی ذمہ داریوں سے پلو نہیں جھاڑ سکتے ہیں بلکہ یہ اُن کی ذمہ داری ہے کہ یہاں الیکشن کا انعقاد کرایا جائے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کہتے ہیں کہ جموں و کشمیر میں ایک خلاء ہے لیکن شائد یہ بھول جاتے ہیں کہ اس خلاء کو صرف وہی پر کر سکتے ہیں۔ اگر وہ اس بات سے باخبر ہے کہ یہاں مسئلہ ہے تو انہیں الیکشن کی نوٹیفکیشن نکالنی چاہئے اور تاریخوں کو اعلان کرنا چاہئے۔ وہ صرف یہ کہہ کر خود کو اس مسئلے سے الگ نہیں کرسکتے ہیں کہ جموں وکشمیر میں ایک خلا ہے۔

ترجمان اعلیٰ نے کہا کہ 5اگست 2019 کو تو کہا گیا تھا کہ جموں وکشمیر کو پورے ملک کے ساتھ ہم پلہ لایا گیا اگر واقعی ایسا ہے تو پھر باقی ریاستوں کی طرح یہاں الیکشن کیوں نہیں ہورہے ہیں اور یہاں کے عوام کے جمہوری حقوق کیوں بحال نہیں کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حالات کا بہانہ بنا کر اب الیکشن میں مزید تاخیر نہیں کی جاسکتی ہے کیونکہ وزیر اعظم اور وزیر داخلہ بار بار جموں و کشمیر میں حالات کی بہتری کے دعوے کررہے ہیں اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ جونہی الیکشن کمیشن وزارت داخلہ کو رپورٹ دیگی تو الیکشن کروائے جائیںگے ۔تو پھر دیری کہاں ہورہی ہے؟ کیا بھاجپا کیخلاف پائی جارہی عوامی ناراضگی الیکشن میں تاخیر کا سبب ہے؟ کیا بھاجپا اس وقت عوام کا سامنا کرنے کیلئے تیار نہیں ہے؟(یو این آ ئی)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

بابراعظم کو ہندوستان کے اسپورٹس نصاب میں شامل کرلیاگیا

Next Post

کولگام میں 8 قمار باز گرفتار، نقدی ضبط، کیس درج

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

22/01/2026
بھارت نے زخم دئے، ان سے ہی مرحم لیں گے : الطاف بخاری

جوڈیشل امتحان کے نتائج پر الطاف بخاری کا سوال، علاقائی عدم توازن پر تشویش، ایل جی سے فہرست روکنے کی اپیل

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کیا، بھارت میں کھیلنے سے انکار

22/01/2026
بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026
Next Post
کولگام میں 8 قمار باز گرفتار، نقدی ضبط، کیس درج

کولگام میں 8 قمار باز گرفتار، نقدی ضبط، کیس درج

گجراتی ٹھگ پر خرچ کی گئی رقم کی تفصیلات طلب

گجراتی ٹھگ پر خرچ کی گئی رقم کی تفصیلات طلب

لداخ میں نابالغ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی، ملزم گرفتار

لداخ میں نابالغ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی، ملزم گرفتار

ہندوستان کے سابق کرکٹر سلیم درانی کا انتقال، ناظرین کی مانگ پر لگاتے تھے چھکا

ہندوستان کے سابق کرکٹر سلیم درانی کا انتقال، ناظرین کی مانگ پر لگاتے تھے چھکا

چار برسوں بعد سری نگر عیدگاہ میں نماز عید الفطر کی اجازت

چار برسوں بعد سری نگر عیدگاہ میں نماز عید الفطر کی اجازت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »