امت نیوز ڈیسک //
ضلع کلگام میں پولیس نے سماج میں پھیلی بدت کا خاتمہ کرنے کیلئے پوری طرح متحرک ہوچکی ہے اور اس سلسلے میں آٹھ قمار بازوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے داؤ پر لگی رقم بھی ضبط کی ہے۔
جموں کشمیر پریس سروس کے موصولہ تفصیلات کے مطابق پولیس پوسٹ میر بازار کو باوثق ذرائع سے اطلاع موصول ہوئی کہ پالپورہ میں قمار بازوں کا ایک گروہ سرگرم عمل ہے جس کی بنا پر پولیس پوسٹ میر بازار نے قمار بازوں کے اڈے پر چھاپہ مار کر آٹھ قمار بازوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے داؤ پر لگائی گئی رقم ضبط کر کے ان کے خلاف کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی۔
جبکہ اس دوران مقامی لوگوں نے پولیس کی اس کاروائی کی سرہانہ کی۔









