• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۲۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
کرن پٹیل کو گجرات پولیس نے حراست میں لیا

کرن پٹیل کو گجرات پولیس نے حراست میں لیا

by امت ڈیسک
05/04/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر: گجرات کے ٹھگ کرن پٹیل جس نے کشمیر انتظامیہ کو گمراہ کر کے وی آئی پی پروٹوکول کے تحت وادی کی سیرو تفریح کی، کو گجرات پولیس نے حراست میں لیا ہے اور جمعرات کو احمد آباد منتقل کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق گجرات پولیس کی ایک ٹیم پیر کو سرینگر پہنچی تھی اور عدالت کے اجازت کے بعد ٹھگ کرن پٹیل کو اپنی تحویل میں ٹرانسفر وارنٹ کے تحت احمد آباد منتقل کرے گی۔ احمد آباد میں کرن پٹیل کے خلاف بی جے پی کے سابق وزیر جواہر چاوڈا کے بھائی جگدیش چاوڈا نے کرن پٹیل پر الزام عائد کیا ہے کہ کرن پٹیل اور انکی اہلیہ مالنی پٹیل نے ان سے 15 کروڈ روپئے کی ٹھگی کی۔ اس تازہ مقدمے میں گجرات پولیس کی کرائم پرانچ نے سرینگر کی عدالت سے ٹرانسفر وارنٹ کی درخواست کی تھی، جس کے بعد عدالت نے انکو اجازت دی۔ کرن پٹیل کے خلاف گجرات میں تین مختلف مقامات پر جعلسازی کے مقدمات درج ہیں۔

واضح رہے کہ کرن پٹیل کو کشمیر کی انتظامیہ کے ساتھ جعلسازی کرنے کے جرم میں پولیس نے 3 مارچ کو گرفتار کیا تھا۔ بعد ازاں مقامی عدالت نے مذکورہ ٹھگ کو 31 مارچ تک جوڈیشل تحویل میں بھیجا تھا۔ اس معاملے میں ایل جی انتظامیہ نے صوبائی کمشنر وجے کمار بدھوری کو انکوائری کرنے کی ہدایت دی ہے۔ محکمہ داخلہ کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری راجیو کمار گوئل نے بدھوری کو ہدایت دی ہے کہ اس معاملے میں افسران کی جانب سے ہوئی کوتاہیوں پر مفصل رپورٹ ایک ہفتے میں پیش کرے۔

قابل ذکر ہے کہ گجرات سے تعلق رکھنے والے کرن پٹیل نے جموں کشمیر انتظامیہ کے سیکورٹی و سول افسران کو یہ دھوکہ دے کر کہ وہ وزیر اعظم نریندر مودی کے دفتر میں ایڈیشنل ڈائریکٹر (سٹریٹیجی و کمپین) کے طور پر تعینات ہے، یہاں سرکاری پروٹوکول کے سیر و تفریح کی اور کئی افسران سے میٹنگ کی۔ تاہم کرن پٹیل کو زیڈ پلس سیکورٹی دستیاب کرائی گئی اور سرینگر کے عالی شان ہوٹل للت میں انکی میزبانی کی گئی۔ کرن پٹیل کے سرکاری پروٹوکول دینے کے معاملے میں جموں کشمیر انتظامیہ اور پولیس پر کئی سوالات کھڑے ہوئے کہ حساس علاقے میں انکو کیسے سیکورٹی دی گئی اور اس کا فائدہ اٹھا کر انہوں نے لائن آف کنٹرول کا بھی دورہ کیا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

بارہمولہ میں 2 خواتین منشیات فروش گرفتار: پولیس

Next Post

مرکز نے اپنی پارٹی کے سربراہ الطاف بخاری کو Z+ سیکیورٹی فراہم کی۔

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

23/01/2026
سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

23/01/2026
برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

23/01/2026
خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

23/01/2026
Next Post
الطاف بخاری پارٹی کے دوسری مرتبہ صدر منتخب

مرکز نے اپنی پارٹی کے سربراہ الطاف بخاری کو Z+ سیکیورٹی فراہم کی۔

بھارت اور بھوٹان نے جیگاؤں کے قریب سرحد پر پہلی مربوط چیک پوسٹ قائم کرنے کا منصوبہ بنایا

بھارت اور بھوٹان نے جیگاؤں کے قریب سرحد پر پہلی مربوط چیک پوسٹ قائم کرنے کا منصوبہ بنایا

بارہمولہ میں پولیس حراست سے 2 جنگجو فرار، تلاشی آپریشن جاری*

بارہمولہ میں پولیس حراست سے 2 جنگجو فرار، تلاشی آپریشن جاری*

صورتحال قابو میں ہے: کوویڈکیسز مزید بڑھے تو حکومت تازہ گائیڈ لائنز جاری کرے گی

صورتحال قابو میں ہے: کوویڈکیسز مزید بڑھے تو حکومت تازہ گائیڈ لائنز جاری کرے گی

حکومت نے محکمہ تعمیرات عامہ (آر اینڈ بی) کی تنظیم نو کو اگلے احکامات تک موخر کر دیا

حکومت نے محکمہ تعمیرات عامہ (آر اینڈ بی) کی تنظیم نو کو اگلے احکامات تک موخر کر دیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »