(جموں) جموں شہر کے جیول چوک علاقے میں پیر کی صبح ایک سیکس ریکیٹ کا پردہ فاش کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ تین افراد کشمیر سے نوجوان خواتین کو جموں میں نوکری دلانے کے بہانے لاتے تھے اور بعد میں انہیں اس تجارت میں ملوث کرتے تھے۔
ذرائع کے مطابق پولیس نے رچ لینڈ نامی ہوٹل پر چھاپہ مارا جہاں یہ سکینڈل چل رہا تھا جس کے دوران متعدد افراد کو گرفتار کیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ اس اسکینڈل کو چلانے والی دو نوجوان خواتین سمیت تین دیگر افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
تینوں کی شناخت کپواڑہ ہندواڑہ کے محمد الطاف، اننت ناگ کے آصف بھٹ اور نگروٹا جگتی کے تیجھ کرشن کے طور پر کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق "تینوں نے پولیس حراست میں اعتراف کیا ہے کہ وہ کشمیر سے نوجوان خواتین کو نوکریوں کا وعدہ کرکے لائے اور بعد میں ان کی تصویریں کلک کیں اور ان تصاویر کو بلیک میل کرنے کے لیے استعمال کیا اور انہیں جنسی ریکیٹ میں استعمال کیا۔”
کہا جا رہا ہے کہ تینوں دیگر کئی خواتین کے رابطے میں ہیں۔









