• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
عید سادگی سے منائی جائے، میر واعظ عمر فاروق کا پیغام

عید سادگی سے منائی جائے، میر واعظ عمر فاروق کا پیغام

by امت ڈیسک
21/04/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر :ماہ رمضان المبارک کے آخری جمعتہ المبارک کے موقعہ پر مرکزی جامع مسجد سرینگر میں ہزاروں کی تعداد میں مرد و خواتین اور نوجوانوں نے بارگاہ الٰہی میں سربسجود ہوکر نماز جمعہ ادا کی وہیں اپنے گناہوں کی توبہ و استغفار سے اللہ تبارک و تعالیٰ کو راضی کرنے کی کوشش کی، تاہم لوگوں میں اُس وقت ایک بار پھر شدید مایوسی اور بے چینی میں اضافہ دیکھنے کو ملا جب انجمن کے سربراہ میرواعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق مسلسل نظر بندی کے سبب جامع مسجد حاضر نہیں ہوسکے اور اس طرح قال اللہ و قال الرسولﷺ کی تبلیغ و دعو ت صدہا سالہ منبر و محراب آج بھی خاموش رہا۔

رمضان المبارک کے آخری جمعے پر وادی کشمیر کی جامع مسجد ، خانقاہوں ،امام بارگاہوں میں عظیم و شان اور روح پرور اجتماعات منعقد ہوئے۔ سب سے بڑی تقریب تاریخی جامع مسجد سری نگر میں منعقد ہوئی جس میں وادی کے دور دراز علاقوں سے آئے ہوئے لوگوں نے شرکت کی۔ بتادیں کہ گزشتہ جمعے کو انتظامیہ نے جامع مسجد میں نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت نہیں دی تھی۔ تاریخی جامع مسجد سری نگر اور آثار شریف درگاہ حضرت بل میں رمضان المبارک کے آخری جمعے پر عظیم والشان اور روح پرور اجتماعات منعقد ہوئے جن میں فرزندان توحید نے انتہائی انکساری اور اشک بار آنکھوں سے ماہ بارک رمضان کو الوداع کیا۔ وادی کے گوشہ و کنار سے آئے ہوئے ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کرکے نماز ادا کی اور خصوصی دعائیں مانگی۔

اس دوران انجمن کے ترجمان نے بھاری عوامی اجتماع میں نظر بند میرواعظ کا عید پیغام عوام تک پہنچایا جس میں لوگوں سے اسلامی تعلیمات کے مطابق عید کی تقریبات سادگی سے منانے کی اپیل کی گئیاور اس موقعہ پر سماج اور معاشرہ کے غریب اور پسماندہ اور نامساعد حالات کے شکار لوگوں کی خبر گیری کی تلقین کی گئی۔انجمن نے حکام کی جانب سے میرواعظ کشمیر کی مسلسل غیر قانونی اور غیر اخلاقی نظر بندی کے خلاف سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اُسے اپنایہ آمرانہ رویہ تبدیل کرنا چاہئے اورمیر واعظ کے عید نماز سے قبل رہائی کو یقینی بنایا جانا چاہئے، کیونکہ موصوف کشمیری عوام کے ایک معتبر اور قد آور نمائندہ اور قائد ہیں اور انہیں گزشتہ تقریباً چار برس سے نظر بند رکھنا جہاں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے وہاں عوام کے جذبات اور احساسات کے ساتھ کھلواڑ کرنے کے مترادف ہے جو حد درجہ افسوسناک ہے۔ اس مرحلے پر عوام الناس نے میرواعظ کشمیر کی فوری اور غیر مشروط رہائی کے تعلق سے پُر زور آواز بلند کی۔

بیان میں کہا گیا کہ مرکزی جامع مسجد میں عید الفطر کی نماز تین سال کے بعد ادا ہونے جا رہی ہے۔ پروگرام کے مطابق نماز عید صبح 9 بجے ادا کی جائیگی۔عوام سے کہا گیا کہ وہ قبل از وقت نماز عید کی ادائیگی کیلئے اسلامی اتحاد اور ربط و ضبط کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی حاضری یقینی بنائیں۔

نماز جمعہ کے موقع پر امن وقانون کی صورتحال کو برقرار رکھنے کی خاطر تاریخی جامع مسجد اور اس کے اردگرد علاقوں میں سیکورٹی فورسز کی بھاری تعیناتی عمل میں لائی گئی تھی۔معلوم ہوا ہے کہ سیکورٹی فورسز کے اہلکار مشکوک نظر آنے والے افراد کے شناختی کارڈ باریک بینی سے چیک کر رہے تھے۔ذرائع نے بتایا کہ ڈرون کیمروں کے ذریعے لوگوں پر نظر گزر بھی رکھی جارہی تھی۔

اطلاعات کے مطابق جناب صاحب صورہ، آثارشریف شہری کلاش پورہ، شیخ حمزہ مخدوم (رح)،دستگیر صاحب خانیار، نقشبند صاحب خواجہ بازار،خانقاہ معلیٰ سری نگر میں بھی عظیم الشان اجتماعات منعقد ہوئے۔علاوہ ازیں وادی کے دیگر اضلاع کی مساجد، خانقاہوں اور امام بارگاہوں میںبھی روح پرور اجتماعات منعقد کئے گئے جن میں لوگوں کی بڑی تعداد نے حصہ لیا“۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ڈپٹی کمشنر بارہمولہ سحرش اصغر ایوارڈ سے سرفراز

Next Post

سومو پر بھاری پتھر گر آنے سے 1 افراد ازجاں 3 زخمی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

23/01/2026
سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

23/01/2026
برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

23/01/2026
خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

23/01/2026
Next Post
سومو پر بھاری پتھر گر آنے سے 1 افراد ازجاں 3 زخمی

سومو پر بھاری پتھر گر آنے سے 1 افراد ازجاں 3 زخمی

*جامع مسجد سری نگر میں عید کی نماز کا امکان نہیں*

*جامع مسجد سری نگر میں عید کی نماز کا امکان نہیں*

*جامع مسجد سری نگر میں عید کی نماز کا امکان نہیں*

جامع مسجد میں نماز عید کی اجازت نہ دینے کے فیصلے پر اظہارِ افسوس

کشمیر میں عید الفطرکے روح پرور اجتماعات، سب سے بڑی تقریب درگاہ حضرت بل میں منعقد

کشمیر میں عید الفطرکے روح پرور اجتماعات، سب سے بڑی تقریب درگاہ حضرت بل میں منعقد

*بانڈی پورہ کا نوجوان 10 اپریل سے لاپتہ، اہل خانہ نے عوام سے مدد مانگی*

*بانڈی پورہ کا نوجوان 10 اپریل سے لاپتہ، اہل خانہ نے عوام سے مدد مانگی*

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »