امت نیوز ڈیسک
بڈگام، 23 اپریل، سرحدی ضلع کپواڑہ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع میں ٹیلی کام ٹاور سے چھلانگ لگانے کی کوشش کی، تاہم پولیس سے مشاورت کے بعد اس نے اپنا ارادہ بدل لیا اور نیچے اتر آیا۔
یہ واقعہ آج عیدالفطر کے دوسرے دن بڈگام کے ہمہامہ علاقے میں پیش آیا۔
ایک پولیس اہلکار نے نیوز ایجنسی کشمیر نیوز ٹرسٹ کو بتایا کہ ایک شخص خودکشی کے ارادے سے ٹیلی کام ٹاور پر چڑھ گیا۔
وہ واقعی ٹاور کی چوٹی پر بہت اوپر چلا گیا تھا اور وہ خودکشی کرنے کی دھمکی دے رہا تھا،‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ہمہامہ پولیس سٹیشن کے پولیس اہلکاروں کی کئی گھنٹوں کی مشاورت کے بعد وہ شخص نیچے آیا۔
راہگیروں سمیت سیکڑوں افراد اسے دیکھتے رہے جبکہ پولیس نے اسے تسلی دی اور اس کی جان بچانے میں کامیاب ہوگئے۔
اس شخص کی شناخت قیصر احمد خان ولد غلام محمد ساکن مدینہ کالونی کپواڑہ کے طور پر کی گئی ہے۔
ذرائع کی مانیں تو 32 سالہ شخص جو پیشہ سے دکاندار ہے نفسیاتی مریض ہے۔
اہلکار نے کہا، "اسے اس کے خاندان کے افراد کے حوالے کر دیا جائے گا اور اس کی خودکشی کی کوشش کی وجہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔”









