• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
عرب میڈیا پر وائرل ہونے والے بزرگ کون ہیں؟

عرب میڈیا پر وائرل ہونے والے بزرگ کون ہیں؟

by امت ڈیسک
26/04/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

دبئی: گزشتہ ہفتے رمضان المبارک کے آخری عشرے میں عرب میڈیا اور سوشل میڈیا پر ہاتھ میں لاٹھی تھامے، ننگے پاؤں چلتے باریش بزرگ کی ویڈیوز وائرل ہوئیں، جنہیں مسجد نبوی ﷺ کے احاطے میں پریشان انداز میں گھومتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

مذکورہ بزرگ شخص کی پریشانی کی حالت میں مسجد کے احاطے میں چلنے کی ویڈیوز ابتدائی طور پر عرب سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں، جس میں بزرگ شخص کے انداز کو بزرگان دین اور صحابہ اکرام جیسا قرار دیا جا رہا تھا۔

ان کی ویڈیوز وائرل ہونے پر بعض لوگوں نے انہیں عرب جب کہ بعض لوگوں نے انہیں افغانی نژاد شخص قرار دیا، تاہم درحقیقت وہ بزرگ شخص پاکستانی تھے۔

مذکورہ ویڈیوز میں وائرل ہونے والے ضعیف العمر بزرگ شخص کا تعلق پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع حب کے ایک چھوٹے سے گاؤں سے ہے۔

https://twitter.com/attaullah_53/status/1649063880360951811?s=20

عرب نیوز کے مطابق عرب سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے بزرگ شخص کا تعلق بلوچستان کے ضلع حب کے چھوٹے سے گاؤں گوٹھ حاجی محمد رحیم مری سے ہے۔

رپورٹ کے مطابق بزرگ شخص کی عمر 82 برس ہے اور ان کا نام عبدالقادر بخش مری ہے جن کی مادری زبان بلوچی ہے اور ان کے پانچ بیٹے ہیں۔

وائرل ہونے والے بزرگ شخص نے ’عرب نیوز‘ کو بتایا کہ وہ انتہائی غریب ہیں، ان کے پاس اپنا مکان تک نہیں جب کہ انہیں عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے لیے 15 سال تک پیسے جمع کرنے پڑے۔

انہوں نے بتایا کہ انہوں نے عمرے کے لیے پیسوں کا انتظام کرنے کے لیے پہلے مویشی خریدے، انہیں پالا اور پھر انہیں فروخت کرکے ان سے حاصل ہونے والے پیسوں سے ویزا اور سعودی عرب کا ٹکٹ لیا۔

عبدالقادر بخش کا کہنا تھا کہ انہیں کئی سال سے مقدس مقامات دیکھنے کی خواہش تھی مگر غربت کی وجہ سے وہ سعودیہ نہیں جا پارہے تھے لیکن اب وہ خوش ہیں کہ 15 سال کی محنت کے بعد وہ روضہ رسول ﷺ کو دیکھ کر آئے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کے پاس موبائل نہیں ہے اور نہ ہی انہیں یہ علم تھا کہ ان کی ویڈیو کسی نے بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کردی ہے۔

بزرگ شخص اپنی وائرل ویڈیوز کو دیکھ کر حیران بھی رہ گئے، تاہم انہوں نے اس بات پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا کہ خدا نے انہیں مقدس مقامات کی زیارت کرنے اور عمرے کی ادائیگی کے لیے منتخب کیا۔

عبدالقادر بخش مری نے بتایا کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ حج کا فریضہ بھی ادا کریں، تاہم غربت کی وجہ سے ایسا کرنا ممکن نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ لیکن خدا نے چاہا تو وہ ضرور حج بھی ادا کرنے جائیں گے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

لاک ڈاؤن کے بعد جاپان میں بچوں کے رونے کا مقابلہ پھر شروع

Next Post

کووڈ متاثرین کی تعداد 61 ہزار سے تجاوز

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

23/01/2026
خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

23/01/2026
جموں-سرینگر نیشنل ہائی وے بند، شدید برف باری اور بارش کی وجہ سے پروازیں متاثر

جموں-سرینگر نیشنل ہائی وے بند، شدید برف باری اور بارش کی وجہ سے پروازیں متاثر

23/01/2026
جموں و کشمیر میں تیز ہواؤں نے تباہی مچا دی، بڑے پیمانے پر نقصان کی اطلاعات

جموں و کشمیر میں تیز ہواؤں نے تباہی مچا دی، بڑے پیمانے پر نقصان کی اطلاعات

23/01/2026
Next Post
کووڈ متاثرین کی تعداد 61 ہزار سے تجاوز

کووڈ متاثرین کی تعداد 61 ہزار سے تجاوز

سونا گیس ایجنسی کے مالک کو "ورلڈ پیس ہارمنی” ایوارڈ سے نوازا گیا۔

سونا گیس ایجنسی کے مالک کو "ورلڈ پیس ہارمنی" ایوارڈ سے نوازا گیا۔

شوپیاں مارکیٹ میں چوری کے بڑھتے ہوئے واقعات نے تاجر برادری میں تشویش پیدا کردی*

شوپیاں مارکیٹ میں چوری کے بڑھتے ہوئے واقعات نے تاجر برادری میں تشویش پیدا کردی*

*ہندواڑہ گاؤں میں رہائشی مکان میں آگ لگ گئی*

*ہندواڑہ گاؤں میں رہائشی مکان میں آگ لگ گئی*

G-20 سمٹ: ڈویژن کام کشمیر نے بیشتر کاموں کو مکمل کرنے کے لیے 10 دن کی ڈیڈ لائن دی

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے سری نگر شہر کے جاری ایس ایس سی ایل پروجیکٹوں کا کل رات دورہ کیا*

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »