امت نیوز ڈیسک//
سری نگر، 26 اپریل: شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع میں ہندواڑہ کے قلم آباد علاقے میں بدھ کو ایک رہائشی مکان میں زبردست آگ لگ گئی۔
ایک اہلکار نے نیوز ایجنسی کو بتایا کہ آگ جامع مسجد قلم آباد کے قریب ایک گھر میں لگی۔
ان کا کہنا تھا کہ آگ بجھانے کی کوششیں جاری ہیں جبکہ آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی ہے۔










