امت نیوز ڈیسک //
ضلع بارہمولہ کے بونیار علاقے میں آوارہ کتوں کے حملے میں سات افراد زخمی ہوئے۔
ایک مقامی نیوز ایجنسی کے مطابق بونیار علاقے میں آوارہ کتوں نے 7 افراد پر حملہ کر کے زخمی کر دیا جن میں دو بچے بھی شامل ہے جن کو فوری طور علاج و معالجہ کیلئے نزدیکی اسپتال بارہمولہ منتقل کیا گیا۔
اس دوران مقامی لوگوں نے کہا کہ آوارہ کتوں کی بڑھتی تعداد کی وجہ سے پورے علاقے میں خوف ہراس کا ماحول پھیل گیا ہے انہوں نے ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ آوارہ کتوں کی بڑھتی تعداد کو ٹھکانے لگانے کیلئے فوری طور اقدامات اٹھائے۔









