امت نیوز ڈیسک//
قاضی گنڈ، 08 مئی: کم از کم 10 افراد بشمول 8 سیاح کولگام ضلع کے قاضی گنڈ علاقے میں پرانی سرنگ کے قریب اس وقت پھنس گئے جب وہ کشمیر جارہے تھے، حکام نے پیر کو بتایا۔
ایک اہلکار نے نیوز ایجنسی – کشمیر نیوز آبزرور کو بتایا کہ غیر متوقع برف باری کی وجہ سے سیاح سرنگ کے قریب پھنس گئے۔
انہوں نے کہا کہ جو لوگ پھنس گئے ہیں ان میں انڈمان اور نکوبار جزائر کے 8 سیاح، گاڑی کا ڈرائیور اور اس کا مددگار شامل ہیں۔
دریں اثناء تحصیلدار قاضی گنڈ خورشید احمد تانترے نے کے این او کو بتایا کہ وہ بی ٹاپ پر پھنس گئے ہیں جو جواہر ٹنل سے تقریباً 20 کلومیٹر اوپر ہے۔
انہوں نے کہا کہ انہیں بچانے کے لیے ایک ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہے۔
دریں اثنا، حکام نے خراب موسم کی پیش گوئی کے پیش نظر سنتھن پاس روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا ہے جبکہ سری نگر جموں ہائی وے پر ٹریفک معمول کے مطابق چل رہی ہے۔










