امت نیوز ڈیسک//
ضلع پلوامہ کے ترال علاقے میں بدھ کی صبح مسجد شریف میں آگ کی واردات رونما ہوئی۔
جموں کشمیر پریس سروس کے موصولہ تفصیلات کے مطابق صبح کی اوقات میں مسجد شریف میں اچانک آگ نمودار ہوگئی جس کے چلتے مسجد شریف کی چھت اور مینار کو نقصان پہنچا جبکہ اس دوران فائر اینڈ ایمبر جنسی سروس نے پر فوری طور آگ پر قابو پایا تاہم آگ کی اس واردات میں مسجد شریف کو جزوی نقصان پہنچا۔








