امت نیوز ڈیسک//
سری نگر، 14 مئی: شمالی کشمیر بارہمولہ ضلع کے جنباز پورہ علاقے میں اتوار کی سہ پہر ایک سڑک حادثے میں ایک دو سالہ لڑکے کی موت ہو گئی۔
ایک اہلکار نے نیوز ایجنسی – کشمیر اسکرول کو بتایا کہ جنباز پورہ بارہمولہ میں ایک دو سالہ لڑکے کو گاڑی کی رجسٹریشن نمبر JK05AJ-6410 والی گاڑی نے ٹکر مار دی جسے اس کے چچا نے چلایا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ لڑکے کی شناخت محمد موسی ولد محمد رفیق لون کے بطور موقع پر ہی موت ہو گئی۔
دریں اثناء پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔









