امت نیوز ڈیسک//
سری نگر، 19 مئی: سری نگر کے کنی پورہ علاقے میں جمعہ کو دو گروپوں کے درمیان جھڑپوں کے دوران ایک طالب علم زخمی ہوا ہے۔
ایک پولیس افسر نے بتایا کہ سری نگر کے کنی پورہ علاقے میں دو طلبہ گروپوں کے درمیان جھڑپوں کے دوران ایک طالب علم زخمی ہوا۔
انہوں نے کہا کہ ہازیک کے نام سے شناخت شدہ طالب علم کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
انہیں کمر کی چوٹ کے ساتھ ایس ایم ایچ ایس میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
دوسری جانب پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تفتیش شروع کردی ہے۔







