امت نیوز ڈیسک//
جموں، 20 مئی : ہفتہ کو راجوری ضلع کے جنگلاتی علاقہ سے ایک شخص کی لاش برآمد کی گئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ یہ شخص بظاہر قریبی جنگلات سے لکڑیاں لینے گیا تھا لیکن واپس نہیں لوٹا۔ اس کے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی اور پولیس کی ایک ٹیم نے گھائی جنگل سے لاش برآمد کی۔
مہلوک شخص کی شناخت ظفر اقبال ولد مرید حسین مغل ساکنہ گھمبیر مغلاں ہٹن سیری علاقہ راجوری کے طور پر کی گئی ہے۔
اس کی تصدیق کرتے ہوئے ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ دفعہ 174/CrPC کے تحت تفتیش کی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے راجوری کے سب ڈسٹرکٹ اسپتال منجاکوٹ منتقل کیا گیا ہے اور لاش کو طبی قانونی کارروائیوں کے بعد حوالے کیا جائے گا۔









