• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, جنوری ۲۶, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
برطانوی سپیشل فورسز نے 11 مسلمان ملکوں میں خفیہ کارروائی کی: رپورٹ

برطانوی سپیشل فورسز نے 11 مسلمان ملکوں میں خفیہ کارروائی کی: رپورٹ

by امت ڈیسک
23/05/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

لندن: برطانوی روزنامہ اخبار ’دا گارڈین‘ نے منگل کو اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ برطانوی سپیشل فورسز نے گذشتہ 12 برسوں کے دوران  19 ممالک میں خفیہ کارروائیاں کیں جن میں آٹھ عرب اور دیگر تین مسلمان ملک شامل ہیں۔

میڈیا لیکس کی بنیاد پر تحقیقی گروپ ’ایکشن آن آرمڈ وائلنس‘ (اے او اے وی) کی ایک رپورٹ میں ان ممالک کی فہرست دی گئی ہے جہاں 2011 سے برطانیہ نے ایلیٹ یونٹس بھیجے۔ آپریشنز میں یرغمالیوں کو چھڑانا، ان کو وہاں سے نکالنا، تربیت اور تحفظ شامل تھا۔

عرب دنیا میں الجزائر، عراق، لیبیا، عمان، صومالیہ، سوڈان، شام اور یمن میں یونٹس بھیجے گئے۔ مسلم اکثریتی ممالک افغانستان، پاکستان اور مالی میں بھی یونٹس بھیجے گئے۔

شامی حکومت ایک قابل ذکر ہدف تھی، جہاں 2013 میں منصوبہ بند فضائی مہم سے قبل بمباری کے ممکنہ مقامات کی نشاندہی کرنے کے لے یونٹس بھیجے گئے تھے۔ برطانوی پارلیمنٹ میں اس مہم کے خلاف ووٹ دیا گیا تھا۔

اے او اے وی کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں انتہائی خطرناک مشنز کے احکامات براہ راست وزیر اعظم یا وزیر دفاع کی جانب سے جاری کیے گئے اور انہیں انتہائی خفیہ رکھا گیا تھا۔

اس رپورٹ میں آپریشنز کی نگرانی پر سوال اٹھایا گیا ہے۔ اگرچہ جنگی کارروائیوں کے لیے برطانوی پارلیمنٹ سے منظوری لازمی ہے، لیکن چھوٹے پیمانے پر سپیشل فورسز کی کارروائیاں ارکان پارلیمنٹ کے علم کے بغیر کی جاسکتی ہیں اور کمیٹی کی تحقیقات کے تابع نہیں ہیں۔

سنہ 2015 میں اس وقت کے وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے ایس اے ایس کو مشرق وسطیٰ میں اسلام پسند رہنماؤں کو پکڑنے اور ہلاک کرنے کی خود مختاری دی تھی۔ یہ فیصلہ تیونس میں ہونے والے دہشت گرد حملے کے بعد کیا گیا جس میں ایک ہوٹل کے اندر30 برطانوی مارے گئے تھے۔

اس سال کے شروع میں برطانیہ کی سپیشل فورسز کی اس وقت جانچ پڑتال کی گئی جب ایک عوامی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ ان یونٹوں نے 2010 سے 2011 کے درمیان افغانستان میں طالبان کے 50 سے زیادہ مبینہ ارکان کو ماورائے عدالت قتل کیا۔

اے او اے وی کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر آئن اوورٹن نے کہا: ’گذشتہ ایک دہائی کے دورانں متعدد ممالک میں برطانیہ کے خصوصی دستوں کی وسیع پیمانے پر تعیناتی، شفافیت اور جمہوری نگرانی کے بارے میں سنگین خدشات کو جنم دیتی ہے۔ ’ان مشنوں کے لیے پارلیمانی منظوری اور سابقہ جائزے کا فقدان انتہائی پریشان کن ہے۔‘

اے او اے وی کے مطابق گذشتہ ماہ سوڈان میں جھڑہیں شروع ہونے کے بعد برطانیہ کی سپیشل فورسز نے خرطوم سے برطانوی سفارت کاروں اور ان کے اہل خانہ کے ایک چھوٹے سے گروپ کے انخلا کی نگرانی کی اور انہیں دارالحکومت کے شمال میں واقع ایک ہوائی اڈے پر منتقل کیا۔

اے او اے وی نے جس رجحان کا ذکر کیا ہے وہ ایلیٹ آپریشنز کی رازداری کے تحفظ کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، اس کا سہرا پیراشوٹ رجمنٹ، رائل میرینز اور رائل ایئر فورس کو دیا گیا، ان کے شمولیت کے بارے میں کسی سپیشل فورس یونٹ کی نشاندہی نہیں کی گئی تھی۔

اس سال کے شروع میں لیک ہونے والی دستاویزات میں یہ بھی انکشاف ہوا تھا کہ روسی حملے کے دوران یوکرین میں سپیشل فورسز کے تقریبا 50 ارکان موجود تھے۔

اے او اے وی کی رپورٹ کے جواب میں برطانوی وزارت دفاع کے ترجمان کا کہنا تھا، ’یہ حکومتوں کی دیرینہ پالیسی ہے کہ وہ برطانیہ کی سپیشل فورسز کے بارے میں کوئی تبصرہ نہ کریں۔‘

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

جموں و کشمیرآزادی سے ہندوستان کا حصہ، پاکستان کو بات کرنے کا حق نہیں:مرکزی وزیر سیاحت جی کے ریڈی

Next Post

سعودی عرب نے ’ستاروں پر کمند‘ کیسے ڈالی؟

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو، علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال

سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو، علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال

16/01/2026
نیویارک میں میئر کےتاریخ ساز انتخابات، مسلم امیدوار ظہران ممدانی کامیاب

ظہران ممدانی نے نیویارک کے میئر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

01/01/2026
عالمی طوفان کی جعلی پیش گوئی، افریقی ملک گھانا میں نبوت کا جھوٹا دعویٰ کرنے والا گرفتار

عالمی طوفان کی جعلی پیش گوئی، افریقی ملک گھانا میں نبوت کا جھوٹا دعویٰ کرنے والا گرفتار

29/12/2025
صومالی لینڈ صوبہ ہمارا اٹوٹ انگ ہے: صومالیہ کا سخت ردعمل

صومالی لینڈ صوبہ ہمارا اٹوٹ انگ ہے: صومالیہ کا سخت ردعمل

27/12/2025
اسرائیل نئے مسلم ملک ’صومالی لینڈ‘ کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا

اسرائیل نئے مسلم ملک ’صومالی لینڈ‘ کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا

27/12/2025
امریکہ کی براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک، حملہ آور کی تلاش جاری

امریکہ کی براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک، حملہ آور کی تلاش جاری

14/12/2025
Next Post
سعودی عرب نے ’ستاروں پر کمند‘ کیسے ڈالی؟

سعودی عرب نے ’ستاروں پر کمند‘ کیسے ڈالی؟

*کشتواڑ میں پاکل ڈل پروجیکٹ کے ڈیم پر حادثے میں 6 افراد ہلاک، 3 زخمی*

*کشتواڑ میں پاکل ڈل پروجیکٹ کے ڈیم پر حادثے میں 6 افراد ہلاک، 3 زخمی*

کشتواڑ میں دلدوز سڑک حادثہ، سات افراد ہلاک

کشتواڑ میں دلدوز سڑک حادثہ، سات افراد ہلاک

متحرک دیہاتوں کی ترقی سے ملک کی سرحدی حفاظت میں مزید اضافہ ہوگا: امت شاہ

متحرک دیہاتوں کی ترقی سے ملک کی سرحدی حفاظت میں مزید اضافہ ہوگا: امت شاہ

19 سالہ تلگو نوجوان ، امریکی صدر جو بائیڈن کو قتل کرنے کی سازش میں گرفتار _ وائٹ ہاؤس پر ٹرک سے حملہ۔

19 سالہ تلگو نوجوان ، امریکی صدر جو بائیڈن کو قتل کرنے کی سازش میں گرفتار _ وائٹ ہاؤس پر ٹرک سے حملہ۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »