امت نیوز ڈیسک//
سری نگر، 29 مئی: جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں جنگلات منڈی کے نزدیک پیر کی شام مشتبہ عسکریت پسندوں نے اودھم پور کے ایک رہائشی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔
کشمیر زون پولیس نے ایک ٹویٹ میں لکھا، "عسکریت پسندوں نے اننت ناگ کے جنگلات منڈی کے قریب تفریحی پارک میں پرائیویٹ سرکس میلے میں کام کرنے والے دیپو آر/او ادھم پور نامی ایک شہری پر گولی چلائی، اسے اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ مقدمہ درج، تحقیقات کیا چل رہا.











