امت نیوز ڈیسک //
ضلع جموں میں منگل کی صبح سڑک کے ایک المناک حادثے میں 10 مسافر ہلاک جبکہ 55 کے قریب زخمی ہوئے ہے۔
جموں و کشمیر پریس سروس کے موصولہ تفصیلات کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک بس جموں-سرینگر قومی شاہراہ پر امرتسر سے کٹرا کی طرف آرہی تھی کہ ججر کوٹلی پل کے مقام پر اچانک گہری کھائی میں جاگری جس کی وجہ سے گاڑی میں سوار تمام مسافر شدید طور پر زخمی ہوئے۔
ادھر ایس ایس پی جموں چندن کوہلی نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حادثے کے فوراً بعد پولیس و ایس ڈی آر ایف کی جانب سے بچاؤ کاروائی شروع کردی گئی، جس میں اب تک 10 مسافر ازجاں جبکہ 55 سے زائد زخمی ہے، جن کو علاج معالجہ کے لئے گورمنٹ میڈیکل کالج جموں منتقل کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ معاملے کی نسبت ایک رپورٹ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔











