امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 30 مئی: گرمائی دارالحکومت سری نگر کے بائی پاس مٹہ مالو علاقے میں منگل کو ایک شخص کو چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا گیا۔ خبر رساں ایجنسی کے ڈی سی نے رپورٹ کیا کہ منگل کی شام سری نگر میں ڈار آئرن ٹریڈرز کے نزدیک بائی پاس-بٹہ مالو میں مومن آباد کے رہائشی اعجاز احمد بھٹ پر کچھ نامعلوم افراد نے مبینہ طور پر حملہ کیا۔ اس شخص کو جے وی سی اسپتال سری نگر لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
جے وی سی کے پرنسپل ڈاکٹر عرفان نے کے ڈی سی کو موت کی تصدیق کی اور کہا کہ اس شخص کو ہسپتال لایا گیا تھا۔ ادھر پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ (کے ڈی سی)










