• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, جنوری ۲۶, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے سی پی جی آر اے ایم ایس کی سال 2022 کی سالانہ رپورٹ جاری کی

ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کو روکنے کے لیے سخت اقدامات کئے جائیں : ڈاکٹر جتیندر سنگھ

by امت ڈیسک
30/05/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک ///
سرینگر: وزیراعظم دفتر میں تعینات وزیر مملکت ڈاکٹر جتندر سنگھ نے اننت ناگ میں مشتبہ عسکریت پسندوں کے ہاتھوں عام شہری کی ہلاکت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے واقعات کو روکنے کی خاطر سخت سکیورٹی اقدامات کئے جائیں۔اطلاعات کے مطابق مرکزی وزیر ڈاکٹر جتندر سنگھ نے منگل کے روز کہا کہ اننت ناگ میں ادھمپور سے تعلق رکھنے والے مزدور کی ہلاکت ناقابل برداشت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیپو روزی روٹی کی خاطر کشمیر گیا ہوا تھا اور کل شام عسکریت پسندوں نے اس کا وحشیانہ قتل کیا جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی کے سینیئر لیڈران اور کارکن مہلوک نوجوان کے گھر گئے اور اہل خانہ کو یقین دلایا کہ سرکار ان کی ہر طرح سے مدد فراہم کرئے گی۔مرکزی وزیر نے بتایا کہ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کو روکنے کی خاطر سخت حفاظتی اقدامات نافذ کرنے کی ضرورت ہے۔موصوف وزیر کا مزید کہنا تھا کہ عام شہری کی ہلاکت میں ملوث عسکریت پسندوں کو بہت جلد انجام تک پہنچایا جائے گا۔ دریں اثناہ، یشنل کانفرنس کے صدرڈاکٹر فاروق عبداللہ اور نائب صدر عمر عبداللہ نے جنوبی کشمیر میں ایک اور ٹارگٹ کلنگ میں ادھمپور سے تعلق رکھنے والے دیپک کمار کی ہلاکت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے دیپک کمار کے لواحقین کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا اور دعا کی کہ پسماندگان کو یہ صدمہ عظیم برداشت کرنے کی توفیق عطا کرے۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف حکومت کشمیر میں امن و امان کے قیام کے بلند بانگ دعوے کرتی پھر رہی ہے اور سکیورٹی کے بہترین انتظامات کیلئے خود ہی خود کو شاباشی بھی دیتے ہیں لیکن دوسری جانب آسانی سے ایک مزدور کی ٹارگٹ کلنگ ہوتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حقیقت یہ ہے کہ حکمران عوام کو احساسِ تحفظ فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوئی ہے۔

وہیں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے ایک ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا "اننت ناگ میں ایک معصوم شہری پر ایک اور حملے سے بہت غمگین ہوں۔ دیپو نے تفریحی پارک میں کام کر کے اپنی زندگی گزاری۔ غم کی اس گھڑی میں میرا دل ان کے خاندان کے ساتھ ہے۔

نیشنل کانفرنس کے رہنما عمر عبداللہ نے ٹویٹ کیا، "جنوبی کشمیر کے اننت ناگ علاقے میں ایک عام شہری کے خلاف ایک اور ٹارگٹ حملے کی خبر سے دکھ ہوا ہے۔ دیپک کا قتل جو ایک ٹریول سرکس کے ساتھ ایمانداری سے روزی کمانے کے لیے کام کرتا تھا، ایک گھناؤنا فعل ہے اور میں اس کی مذمت کرتا ہوں۔ غیر محفوظ طریقے سے حملہ کریں۔ دیپک کی روح کو سکون ملے۔”

دیپک کمار کی ہلاکت کی شدید الفاظ میں مذمتاس قتل کی مذمت کرتے ہوئے ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی کے سربراہ غلام نبی آزاد نے کہا کہ "دہشت گردی ایک خطرہ ہے جس کا سب کو مل کر مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے”۔اننت ناگ میں دہشت گردوں کے ذریعہ ادھم پور کے دیپو کو قتل کرنے کے گھناؤنے فعل کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ دہشت گردی ایک ایسی لعنت ہے جس سے ہمیں اجتماعی طور پر لڑنے کی ضرورت ہے۔ یہ انسانیت کے خلاف لعنت ہے!”

دیپک کمار کی ہلاکت کی شدید الفاظ میں مذمتوہیں پیپلز کانفرنس کے چیئرمین سجاد لون نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ "اننت ناگ میں دہشت گردوں کے ہاتھوں دیپو کا قتل ایک اور وحشیانہ واقعہ ہے۔ حیرت میں ہوں کہ ایک شہری کا قتل کسی کی مدد کیسے کرتا ہے۔ دیپو یہاں اپنے اور اپنے لیے روزی روٹی کی تلاش میں تھا۔ اور اللہ ان غنڈوں کو جہنم میں ڈالے جنہوں نے اسے قتل کیا۔”

بتادیں کہ ضلع اننت ناگ کے جنگلات منڈی علاقے میں پیر کی شام کو مشتبہ عسکریت پسندوں نے سرکس میں کام کر رہے ایک مزدور پر نزدیک سے گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں اس کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ڈی سی کولگام نے ڈی آر ایس سی میٹنگ کی صدارت کی۔

Next Post

نریش ٹیکائت نے پہلوانوں کو گنگا میں تمغے بہانے سے روکا، حکومت کو 5 دن کا الٹی میٹم

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

موہن بھاگوت کے بیان پر آرایس ایس کی وضاحت

ہندو سماج کو تین بچے پیدا کرنے سے کسی نے نہیں روکا : موہن بھاگوت

26/01/2026
یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

26/01/2026
جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

26/01/2026
پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

26/01/2026
کشتواڑ کے سنگھ پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم

کشتواڑ کے جنگلات میں تازہ تصادم، فائرنگ کا تبادلہ جاری

26/01/2026
نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
Next Post
نریش ٹیکائت نے پہلوانوں کو گنگا میں تمغے بہانے سے روکا، حکومت کو 5 دن کا الٹی میٹم

نریش ٹیکائت نے پہلوانوں کو گنگا میں تمغے بہانے سے روکا، حکومت کو 5 دن کا الٹی میٹم

سابق جنگجو بنے OGW کپواڑہ میں گرنیڈ سمیت گرفتار: پولیس

*اے سی بی نے ریاسی میں انچارج بلاک فاریسٹ آفیسر، فاریسٹ گارڈ کو گرفتار کیا*

*4.5 ملین سے زیادہ خواتین، بچے ہر سال حمل کے دوران مرتے ہیں: اقوام متحدہ*

پی ٹی ایس مانیگام میں ٹرینی پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا*

بڈگام پولیس نے ہٹ اینڈ رن کیس کو حل کیا، ڈرائیور سمیت تین گرفتار: پولیس

بڈگام میں دھوکہ باز گرفتار

ترکیہ اور مصر کا 10 سال سے منقطع سفارتی تعلقات بحال کرنے پر اتفاق

ترکیہ اور مصر کا 10 سال سے منقطع سفارتی تعلقات بحال کرنے پر اتفاق

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »