• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۳۱, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
623حجاج کرام کا پہلا قافلہ جدہ روانہ

623حجاج کرام کا پہلا قافلہ جدہ روانہ

by امت ڈیسک
07/06/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر:جموں وکشمیر سے 623 حجاج پر مشتمل حجاج کرام کا پہلا قافلہ خصوصی دو پروازوں کے زریعے سرینگر کے بین الاقوامی ہوئی اڈے سے جدہ کی طرف روانہ ہوا۔ 309 حجاج کرام پر مشتمل پہلی پرواز نے 3 بجے اپنی اڑان بھری جب کہ 314 عازمین کو لے کر دوسرے فلائٹ شام 5 بجے شیڈول کے مطابق جدہ روانگی ہوگی۔ ایسے میں حج ہاؤس بمنہ سے سرینگر کے ہوائی اڈے سے عازمین کے لیے تمام انتظامات کئے گئے ہیں۔ حجاج کرام کے سامان کی جانچ کے لیے جہاں حج ہاؤس میں چیک ان کاؤنٹر قائم کئے گئے ہیں وہیں حرام باندھنے کے لیے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پر الگ الگ جگہیں رکھی گئیں ہیں۔ امسال حج بیت اللہ کے لیے بھارت کے ایک لاکھ 38 ہزار سے زائد عازمین فریضہ حج انجام دینے جارہے ہیں ۔جن میں جموں وکشمیر سے تعلق رکھنے والے تقریبا 12 ہزار عازمین بھی شامل ہیں۔ جن میں 130 سے زائد خواتین بھی ہیں جو کہ بغیر محرم کے حج کی سعادت حاصل کر رہی ہیں۔

بدھ کی صبح عازمین کو ہمراہ سینکڑوں کی تعداد آئے ان کے رشتہ دار مرد وزن اور بچے اسلام کے حق میں نعرے بلند کررہے تھے اس موقعے پر حج ہاوس بمنہ کی فضائیں روح پرور نعروں اور درودوازکار سے گھونج اٹھی۔جموں وکشمیر میں انتظامیہ اور جموں حج کمیٹی کی جانب سے کیے گئے انتظامات سے عازمین خوش اور مطمئن نظر آئے۔ عازمین کی روانگی کے سلسلے میں حفاظت کے سخت انتظامات کئے گئے تھے جبکہ حج ہاوس کے علاوہ ائیر پورٹ روڑ پر سیکورٹی اہلکاروں کی اضافی تعیناتی عمل میں لائی گئی تھی۔

اس موقع پر جموں و کشمیر انتظامیہ کے اعلی افسران ، پولیس اور جموں وکشمیر حج کمیٹی کے اعلی عہدیداران عازمین کو حج سے رخصت کیا۔ حج 2023 کے لئے کمیٹی آف انڈیا نے کئی تبدیلیاں عمل میں لائی گئ تھیں۔ رواں برس عازمیں حج نے اپنے خرچے کی خاطر استعمال ہونے والے مطلوبہ سعودی ریال کا بندوبست روانگی سے قبل از خود کیا جو کہ اس سے قبل جموں وکشمیر حج کمیٹی فراہم کیا کرتی تھی۔ وہیں گزشتہ برس کے مقابلے میں حج اس بار مہنگا ہوا۔ واضح جموں وکشمیر کے حجاج کرام کی جدہ شریف روانگی کاسلسلہ 7جون سے شروع ہوکر 21جون 2023تک جاری رہے گا ۔جبکہ فریضہ حج اداکرنے کے بعد یوٹی کے عازمین کی مدینہ منورہ سے گھر واپسی کا سلسلہ 13جولائی سے 2 اگست 2023 تک جاری رہے گا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

امرناتھ یاتریوں کیلئے چار یاتری نواس تعمیر کیے جائیں گے:منوج سنہا

Next Post

سعودی عرب میں ایران کا سفارت خانہ سات سال بعد دوبارہ کھل گیا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

30/01/2026
میرواعظ عمر فاروق نے ایکس اکاؤنٹ سے حریت چیئرمین کا عہدہ ہٹانے کی وضاحت کر دی

کشمیر یوں پر حملے بند کیے جائیں: میرواعظ عمر فاروق

30/01/2026
صرف سرکاری ویب سائٹ پر ہی ٹریفک چالان کی تصدیق کریں: ایس ایس پی ٹریفک سرینگر

صرف سرکاری ویب سائٹ پر ہی ٹریفک چالان کی تصدیق کریں: ایس ایس پی ٹریفک سرینگر

30/01/2026
کشتواڑ کے بعض علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات عارضی طور پر معطل

کشتواڑ کے بعض علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات عارضی طور پر معطل

30/01/2026
طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

30/01/2026
بیروہ میں مسافر بس دکان سے ٹکرا گئی

بیروہ میں مسافر بس دکان سے ٹکرا گئی

30/01/2026
Next Post
سعودی عرب میں ایران کا سفارت خانہ سات سال بعد دوبارہ کھل گیا

سعودی عرب میں ایران کا سفارت خانہ سات سال بعد دوبارہ کھل گیا

این آئی اے نے مولانا رحمت اللہ میر قاسمی کو پوچھ تاچھ کیلئے طلب کیا

این آئی اے نے مولانا رحمت اللہ میر قاسمی کو پوچھ تاچھ کیلئے طلب کیا

مشیر بھٹناگر نے SKIMS میں 19ویں مینجمنٹ ڈیولپمنٹ پروگرام سے خطاب کیا۔

مشیر بھٹناگر نے SKIMS میں 19ویں مینجمنٹ ڈیولپمنٹ پروگرام سے خطاب کیا۔

آئی سی اے آئی کے وفد نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی۔

آئی سی اے آئی کے وفد نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی۔

ڈپٹی کمشنر اننت ناگ نے عازمین حج کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر اننت ناگ نے عازمین حج کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »