• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۳۰, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
سری لنکا کے خلاف پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان

سری لنکا کے خلاف پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان

by امت ڈیسک
18/06/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
اسلام آباد: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سری لنکا کے خلاف آئندہ دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے جس میں تیز گیندباز شاہین آفریدی کی واپسی ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ ان کیپڈ بلے باز محمد حریرہ اور آل راؤنڈر عامر جمال کو بھی 16 رکنی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ شاہین آفریدی کی واپسی سے پاکستان کی ٹیم مزید مضبوط ہوگی ۔ شاہین اس وقت ٹیسٹ وکٹوں کی سنچری تک پہنچنے سے ایک وکٹ کی دوری پر ہیں اور بائیں ہاتھ کے بلے باز نے 3 دسمبر 2018 کو ڈیبیو کرنے کے بعد سے کسی بھی پاکستانی باؤلر نے ان سے زیادہ وکٹیں نہیں لی ہیں۔ 23 سالہ شاہین کی اوسط 24.86 ہے اور ان کی اکانومی 3.04 ہے۔

پی سی بی سے جاری بیان کے مطابق آئندہ ماہ پاکستان ٹیم سری لنکا کا دورہ کرے گی، 2 ٹیسٹ میچوں کی یہ سیریز آئی سی سی کی تیسری ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کی پہلی سیریز ہوگی۔ واضح رہے کہ دسمبر 2022 میں نیوزی لینڈ کے خلاف 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے کامران غلام کو اظہر علی کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا تھا، تاہم انہیں پلیئنگ الیون میں منتخب نہیں کیا گیا تھا، اب انہیں ٹیم سے ڈراپ کر دیا گیا ہے۔ ٹیم میں پہلی بار منتخب کیے گئے سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے بلے باز محمد حریرہ کی کارکردگی پر نظر ڈالی جائے تو انہوں نے 24 فرسٹ کلاس میچز کی 38 اننگز میں 2252 رنز بنا رکھے ہیں، جس میں 8 سینچریاں اور 8 ہی نصف سینچریاں شامل ہیں، ان کا زیادہ سے زیادہ اسکور 311 رنز ہے۔

دائیں ہاتھ کے 21 سالہ بلے باز محمد حریرہ قائد اعظم ٹرافی کے گزشتہ سیزن 23-2022 میں 11 میچوں کی 18 اننگز میں 4 سینچریوں اور 2 نصف سینچریوں کی مدد سے 73 کی اوسط کے ساتھ 1024 رنز بنا کر سرفہرست رہے تھے۔ اسی طرح قائد اعظم ٹرافی کے سیزن 22-2021 کے دوران بھی محمد حریرہ سب سے کامیاب بلے باز رہے تھے، انہوں نے 18 اننگز میں 986 رنز اسکور کیے تھے، جس میں 311 رنز کی شاندار اننگز بھی شامل تھی۔ میانوالی سے تعلق رکھنے والے آل راؤنڈر عامر جمال نے 23 فرسٹ کلاس میچوں کی 32 اننگز میں 19.24 کی اوسط سے مجموعی طور پر 558 رنز بنائے ہیں جبکہ 64 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔ وہ قائد اعظم ٹرافی کے سیزن 23-2022 میں 9 میچوں میں 31 وکٹ لے کر ٹورنامنٹ کے دوسرے کامیاب ترین باؤلر ثابت ہوئے تھے۔

سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستانی کرکٹ اسکواڈ: بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان (نائب کپتان اور وکٹ کیپر)، عامر جمال، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، حسن علی، امام الحق، محمد حریرہ، محمد نواز، نسیم شاہ، نعمان علی، سلمان علی آغا، سرفراز احمد (وکٹ کیپر)، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی اور شان مسعود شامل ہیں۔(یو این آئی)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

بھاجپا اسمبلی الیکشن کے لئے پوری طرح سے تیار :رویندر رینا

Next Post

امرناتھ یاترا انسانیت کی فلاح و بہبود، سماج کے تمام طبقات کی ترقی کی علامت:منوج سنہا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

30/01/2026
میرواعظ عمر فاروق نے ایکس اکاؤنٹ سے حریت چیئرمین کا عہدہ ہٹانے کی وضاحت کر دی

کشمیر یوں پر حملے بند کیے جائیں: میرواعظ عمر فاروق

30/01/2026
صرف سرکاری ویب سائٹ پر ہی ٹریفک چالان کی تصدیق کریں: ایس ایس پی ٹریفک سرینگر

صرف سرکاری ویب سائٹ پر ہی ٹریفک چالان کی تصدیق کریں: ایس ایس پی ٹریفک سرینگر

30/01/2026
کشتواڑ کے بعض علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات عارضی طور پر معطل

کشتواڑ کے بعض علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات عارضی طور پر معطل

30/01/2026
طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

30/01/2026
بیروہ میں مسافر بس دکان سے ٹکرا گئی

بیروہ میں مسافر بس دکان سے ٹکرا گئی

30/01/2026
Next Post
بھرتی عمل میں شفافیت ہماری اولین ترجیح،عسکری سرگرمیوں میں ملوث 47ملازمین برطرف:منوج سنہا

امرناتھ یاترا انسانیت کی فلاح و بہبود، سماج کے تمام طبقات کی ترقی کی علامت:منوج سنہا

بشارت بخاری پارٹی مخالف سرگرمیوں کے الزام میں برطرف

بشارت بخاری پارٹی مخالف سرگرمیوں کے الزام میں برطرف

ملک جل رہا ہے اور ملک کا وزیراعظم امریکہ جا رہا:ستیہ پال ملک

ملک جل رہا ہے اور ملک کا وزیراعظم امریکہ جا رہا:ستیہ پال ملک

مشروط پاسپورٹ جاری کرکے مجھے بنیادی حق سے محروم کیا گیا: التجا مفتی

مشروط پاسپورٹ جاری کرکے مجھے بنیادی حق سے محروم کیا گیا: التجا مفتی

بمنہ سرینگر میں کمسن بچے کی غر قابی: دوسرے روز بھی بچاو آپریشن جاری ، فوج بھی شامل

بمنہ سرینگر میں کمسن بچے کی غر قابی: دوسرے روز بھی بچاو آپریشن جاری ، فوج بھی شامل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »