• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
بدھ, جنوری ۲۸, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
اپوزیشن کا منی پور دورہ، متاثرہ لڑکی کی ماں کا ملزمین کو سزائے موت دینے کا مطالبہ

اپوزیشن کا منی پور دورہ، متاثرہ لڑکی کی ماں کا ملزمین کو سزائے موت دینے کا مطالبہ

by امت ڈیسک
30/07/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //

امپھال: اپوزیشن اتحاد انڈیا کے 21 ارکان پارلیمنٹ پر مشتمل وفد نے منی پور میں ریلیف کیمپوں کا دورہ کیا اور متاثرین کی روداد سنی۔ ‘انڈیا’ کی ایک ٹیم نے ان خواتین کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کی جنہیں ہجوم نے چار مئی کو برہنہ کر کے سڑکوں اور گلیوں میں پریڈ کرائی تھی۔ ایک متاثرہ لڑکی کی ماں نے وفد سے بات کرتے ہوئے مجرموں کو سزائے موت دینے کا مطالبہ کیا۔ لڑکی کی ماں نے اپنے بیٹے اور شوہر کی لاش دیکھنے کی خواہش ظاہر کی جنہیں اسی دن قتل کر دیا گیا تھا۔ جب اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد ‘انڈیا’ کے اراکین پارلیمنٹ نے متاثرہ خاندان سے ملاقات کی، اس دوران متاثرہ کی ماں نے نیوز ایجنسی پی ٹی آئی سے بات کرتے ہوئے مجرموں کو سزائے موت دینے کا مطالبہ کیا۔ متاثرہ کی ماں نے کہا کہ "مجھے مرکزی حکومت پر بھروسہ ہے، لیکن ریاستی حکومت پر نہیں ہے۔”

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ‘میں یہ بتانا چاہتی ہوں کہ ہم قبائلی ہیں، اقلیت ہیں، ہم میئتی قبائلیوں کے ساتھ مزید نہیں رہ سکتے۔ دوسری بات یہ ہے کہ اگر ممکن ہو تو میں کم از کم اپنے بیٹے اور شوہر کی لاشیں دیکھنا چاہتی ہوں۔ چار مئی کو منی پور میں ایک 21 سالہ لڑکی سمیت دو خواتین کو برہنہ کر کے سڑکوں پر گھمایا گیا، اسی دن اس لڑکی کے بھائی اور باپ کو ایک ہجوم نے ہلاک کر دیا تھا۔ اپوزیشن جماعتوں کے 21 ارکان پارلیمنٹ کا ایک وفد ریاست کے دو روزہ دورے پر ہے اور تشدد سے متاثرہ لوگوں سے ملاقات کر رہا ہے۔

اپوزیشن اتحاد ‘انڈیا’ کی ایک ٹیم نے چوراچند پور کا دورہ کیا۔ اپوزیشن کے وفد نے ہفتہ کو منی پور کے فسادات زدہ قصبہ چوراچند پور کا دورہ کیا اور کوکی رہنماؤں اور سول سوسائٹی کے اراکین کے علاوہ ریلیف کیمپوں میں مقیم نسلی تشدد کے متاثرین سے ملاقات کی۔ کانگریس لیڈر ادھیر رنجن چودھری نے ایک ریلیف کیمپ کا دورہ کرنے کے بعد نامہ نگاروں سے کہا کہ "وہ سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کی جانچ (جرائم کی) کی بات کر رہے ہیں۔ میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا وہ (مرکزی حکومت) ابھی تک سو رہی تھی؟

ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے لیڈر سشمیتا دیو نے کہا کہ وفد دونوں برادریوں کے نمائندوں سے بات کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ‘سب کی آواز سنی جانی چاہیے۔ ہم کوکی اور میئتی دونوں سے بات کریں گے۔ اپوزیشن اتحاد ‘انڈین نیشنل ڈیولپمنٹ انکلوسیو الائنس’ (انڈیا) کے 21 ارکان پارلیمنٹ کا ایک وفد ہفتہ کو تشدد سے متاثرہ منی پور کے دو روزہ دورے پر زمینی حقیقت کا جائزہ لینے کے لیے امپھال پہنچا اور پھر وہاں سے وفد ارکان دو ہیلی کاپٹروں میں چوراچند پور کے لیے روانہ ہوئے۔

ادھیر رنجن چودھری کی قیادت میں ٹیم نے چورا چند پور کالج کے ہاسٹل میں قائم امدادی کیمپ کا دورہ کیا۔ لوک سبھا میں کانگریس کے ڈپٹی لیڈر گورو گوگوئی اور دیگر پر مشتمل ایک اور ٹیم نے چورا چند پور کے ڈان باسکو اسکول میں ریلیف کیمپ کا دورہ کیا۔ گوگوئی نے کہا کہ ہم یہاں امن کا پیغام دینے آئے ہیں۔ اپوزیشن ارکان پارلیمنٹ کا ایک وفد آج صبح یہاں راج بھون میں گورنر انوسویا یوکی سے ملاقات کرے گا تاکہ موجودہ صورت حال اور منی پور میں جلد از جلد امن قائم کرنے کے ممکنہ اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔ ٹیم کو اتوار کی دوپہر قومی دارالحکومت دہلی واپس جانا ہے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ ریاست میں تین مئی کو پہاڑی اضلاع میں ‘قبائلی یکجہتی مارچ’ کے انعقاد کے بعد ریاست میں شروع ہونے والے نسلی تشدد میں 160 سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ منی پور کی آبادی میئتی کمیونٹی کی تعداد تقریباً 53 فیصد پر مشتمل ہے اور وہ بنیادی طور پر وادی امپھال میں رہتے ہیں۔ وہیں ناگا اور کوکی جیسے قبائلی آبادی کا 40 فیصد ہیں اور وہ زیادہ تر پہاڑی اضلاع میں رہتے ہیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

امرناتھ یاتریوں کا 28واں جتھا جموں سے روانہ

Next Post

کشمیر میں موسمی صورتحال مسلسل دگرگوں،3 اگست تک یہی صورتحال جاری رہنے کا امکان

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

یاسین ملک اب گواہ سے از خود جرح نہیں کر سکتے

یاسین ملک کیس: دہلی ہائی کورٹ میں این آئی اے کی سزائے موت کی اپیل پر 22 اپریل کو سماعت

28/01/2026
جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

28/01/2026
اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

28/01/2026
مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

28/01/2026
جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

27/01/2026
کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

27/01/2026
Next Post
کشمیر میں موسمی صورتحال مسلسل دگرگوں،3 اگست تک یہی صورتحال جاری رہنے کا امکان

کشمیر میں موسمی صورتحال مسلسل دگرگوں،3 اگست تک یہی صورتحال جاری رہنے کا امکان

پاکستان میں جے یو آئی کے ورکرز کنونشن میں دھماکا، مقامی امیر سمیت 40 سے زائد افراد جاں بحق

پاکستان میں جے یو آئی کے ورکرز کنونشن میں دھماکا، مقامی امیر سمیت 40 سے زائد افراد جاں بحق

یوم آزادی : سرکاری ملازمین کو ترنگے کیساتھ ڈی پی رکھنے کی ہدایت

یوم آزادی : سرکاری ملازمین کو ترنگے کیساتھ ڈی پی رکھنے کی ہدایت

کانگریس نے 70 سال تک بچے کی طرح 370 کو گود میں پالا، نام بدلنے سے بھی ووٹ نہیں ملیں گے:امیت شاہ

کانگریس نے 70 سال تک بچے کی طرح 370 کو گود میں پالا، نام بدلنے سے بھی ووٹ نہیں ملیں گے:امیت شاہ

کینیڈا میں کشمیری طالب علم حرکت قلب بند ہونے سے فوت

کینیڈا میں کشمیری طالب علم حرکت قلب بند ہونے سے فوت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »