• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
اتوار, جنوری ۲۵, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
گپکار الائینس کا شیرازہ بکھر گیا :الطاف ٹھاکر

گپکار الائینس کا شیرازہ بکھر گیا :الطاف ٹھاکر

by امت ڈیسک
01/08/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
پلوامہ (جموں و کشمیر) :’’عوامی مفادات پر سیاست کرنے والے گپکار الائنس کا شیرازہ اب بکھر چکا ہے اور اس میں شامل بڑی دو پارٹیاں آپس میں گھتم گھتا ہو رہی ہیں اور ایک دوسرے کو ایکسپوز کر رہی ہیں۔‘‘ ان خیالات کا اظہار بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر اور ریاستی ترجمان الطاف ٹھاکر نے منگل کو جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے نورپورہ، اونتی پورہ میں ایک تقریب کے حاشیے پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کیا۔

ٹھاکر نے کہا کہ ’’محبوبہ مفتی ہمیشہ پاکستان کے قصیدے پڑھتی ہیں، جبکہ نیشنل کانفرنس لیڈران چین کی بات کرتے ہیں، کیونکہ ان دونوں پارٹیوں کے مفادات ان ہی ممالک کے ساتھ جڑے ہیں۔‘‘ الطاف ٹھاکر نے کہا کہ ’’گزشتہ ستر برسوں کے دوران جو مظالم ان پارٹیوں نے عوام پر کیے ہیں یہ آج خود ان کو عوام کے سامنے لا رہے ہیں جبکہ بی جے پی کے نو سال حقیقت میں بے مثال ہیں۔‘‘ قابل ذکر ہے کہ پیپلز الائنس فار گپکار ڈکلریشن (پی اے جی ڈی) کے شرکاء – نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی – میں اس وقت مزید دوریاں بڑھ گئیں جب پی ڈی پی لیڈر وحید پرہ نے نیشنل کانفرنس کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور الزام عائد کیا کہ یہ جماعت اقتدار کے لئے بی جے پی کے ساتھ الائنس کرنے کی بھیک مانگ رہی ہے۔ اس کے جواب میں نیشنل کانفرنس کے ترجمان عمران نبی ڈار نے کہا کہ ’’اگر پی ڈی پی کو پیپلز الائنس فار گپکار ڈیکلریشن (پی اے جی ڈی) سے علیحدہ ہونا ہے تو انکو فوراً یہ قدم اٹھانا چاہئے نہ کہ نیشنل کانفرنس کے خلاف فرضی بیان اور الزامات کو تقویت دینی چاہئے۔‘‘

الطاف ٹھاکر نے دعویٰ کہ انکی پارٹی ہمیشہ الیکشن کے لیے تیار رہتی ہے اور جب بھی انتخابات کا بگل بجے گا بی جے پی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ تاہم انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں بی جے پی کا کوئی رول نہیں بنتا کیونکہ انتخابات کا منعقد انعقاد الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار میں ہے نہ کہ بی جے پی کے۔ میرواعظ کشمیر مولوی عمر فاروق کی رہائی کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں الطاف ٹھاکر نے بتایا کہ تقریبا پینتیس سال کے بعد محرم الحرام کے جلوس پر پابندی ہٹانا بی جے پی کی ہی دین ہے جبکہ دیگر پارٹیوں نے اس بارے میں صرف سیاست کی ہے۔ انہوں نے کہا: ’’میرواعظ عمرفاروق حریت کے ایک قدآور لیڈر ہیں جو ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہے جس کا جائزہ سیکورٹی ایجنسیز لے رہی ہیں اور اس بارے میں وہی بہتر طور بتا سکتی ہیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

کشمیر میں ملی ٹینسی کم ہوئی، لیکن ختم نہیں : دلباغ سنگھ

Next Post

ہریانہ کے گروگرام میں مسجد نذر آتش ، امام جاں بحق

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

25/01/2026
آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

25/01/2026
ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

25/01/2026
وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم  وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

24/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کھیلے گا ٹی20 ورلڈ کپ

24/01/2026
Next Post
ہریانہ کے گروگرام میں مسجد نذر آتش ، امام جاں بحق

ہریانہ کے گروگرام میں مسجد نذر آتش ، امام جاں بحق

جموں و کشمیر میں اس سال 1.27 کروڑ سیاحوں کی آمد درج، چرار شریف میں ایل جی منوج سنہا کا بیان

جموں و کشمیر میں اس سال 1.27 کروڑ سیاحوں کی آمد درج، چرار شریف میں ایل جی منوج سنہا کا بیان

جموں وکشمیر کے عوام کے حقوق کی بحالی کسی ایک فرد، طبقے، مذہب یا جماعت کی لڑائی نہیں: فاروق عبداللہ

نفرت کی سیاست کا اثر منی پور اور ہریانہ میں عیاں: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

مسلمان ہمیں گیانواپی دے دیں ہم انھیں عظیم الشان مسجد بنا کر دیں گے: اکھاڑہ پریشد

مسلمان ہمیں گیانواپی دے دیں ہم انھیں عظیم الشان مسجد بنا کر دیں گے: اکھاڑہ پریشد

370 آرٹیکل 370 معاملے پر سپریم کورٹ میں گیارہ جولائی کو سماعت

سپریم کورٹ آج آرٹیکل 370 کی عرضیوں پرسنوائی کرے گا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »