• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
بدھ, جنوری ۲۸, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
کٹھوعہ عصمت دری کیس میں سپریم کورٹ ملزم شبھم سنگرا پر کو نابالغ ماننے سے انکار کیا

سپریم کورٹ کی لداخ انتظامیہ کو پھٹکار، کرگل الیکشن کا نوٹیفکیشن رد

by امت ڈیسک
06/09/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر /نئی دہلی :سپریم کورٹ نے ایک اہم پیش رفت میں بدھ کو کرگل خطے میں ’’لداخ ہِل ڈیولپمنٹ کونسل‘‘ (LAHDC) کے انتخابات کے لیے پانچ اگست کو یو ٹی لداخ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کو منسوخ کرنے کا حکمنامہ جاری کیا ہے اور انتظامیہ سے ان انتخابات کے لئے از سر نو نوتفکیشن جاری کرنے کی ہدایات دی ہیں۔ پہلی متنازع نوٹفکیشن کے مطابق یہ انتخابات 10 ستمبر کو ہونے والے تھے – سپریم کورٹ نے لداخ انتظامیہ پر ایک لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے جب کہ عدالت نے ضلع میں برسر اقتدار پارٹی نیشنل کانفرنس کو انتخابی نشان ’’ہَل‘‘ کے استعمال کی اجازت دیتے ہوئے اس حوالہ سے لداخ انتظامیہ کی جانب سے دائر عرضی کو مسترد کر دیا۔

مبصرین کے مطابق عدالت عظمیٰ کا یہ فیصلہ لداخ انتطامیہ کے ماتھے پر ایک طمانچے کے مترادف ہے کیونکہ انتظامیہ نے انتخابات کو عجلت میں منعقد کرنے اور نیشنل کانفرنس کو ان سے دور رکھنے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور صرف کیا تھا۔سپریم کورٹ نے کہا کہ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس (جے کے این سی) ’’ہل‘‘ (انتخابی ) نشان کی حقدار ہے۔ عدالت نے یہ فیصلہ مرکز کے زیر انتظام خطہ لداخ کی طرف سے جے کے این سی کو ’’ہل‘‘ کے نشان کی الاٹمنٹ کی مخالفت کرنے والی درخواست کو خارج کرتے ہوئے سنایا۔ عدالت نے درخواست دائر کرنے پر لداخ انتظامیہ پر ایک لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا اور (یونین ٹیریٹری لداخ) انتظامیہ کو سات دن میں نئے انتخابات کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

جسٹس وکرم ناتھ اور جسٹس احسان الدین امان اللہ پر مشتمل بنچ، جس نے یکم ستمبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا، نے یہ فیصلہ سنایا۔ جسٹس امان اللہ نے فیصلے کا آپریٹو حصہ پڑھتے ہوئے کہا: ’’ان وجوہات کی بناء پر، لداخ کی انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ تمام انتخابی عمل کو منسوخ کیا گیا ہے۔‘‘ آرڈر کی تفصیلی کاپی کا انتظار ہے۔ یاد رہے کہ لداخ انتظامیہ نے جموں و کشمیر اور لداخ کی ہائی کورٹ کی جانب سے جے کے این سی کے لیے ’ہل‘ کے نشان کو باقی رکھنے کی ہدایت کو چیلنج کرتے ہوئے درخواست دائر کی تھی۔ انتظامیہ کا استدلال تھا کہ نیشنل کانفرنس چونکہ جموں و کشمیر کی ایک علاقائی جماعت ہے اور قومی پارٹی نہیں ہے، اسلئے اسے ایک ہی انتخابی نشان پر الیکشن لڑنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ نیشنل کانفرنس نے اس استدلال کو مسترد کیا کیونکہ اسکا کہنا ہے کہ صرف چار سال قبل تک خطہ لداخ جموں و کشمیر کا حصہ تھا ، لہٰذا مقامی پارٹیاں دونوں حصوں میں موجود تھیں اور انہیں اسی ہیئت میں قبول کیا جانا چاہئے۔

واضح رہے کہ مرکزی حکومت کی طرف سے 5 اگست 2019 کے دن لئے گئے فیصلے تحت جموں و کشمیر کو مرکز کے زیر انتطام دو خطون میں تقسیم کیا گیا۔ حالانکہ لیہہ ضلع میں اس فیصلے کا خیر مقدم کیا گیا لیکن کرگل میں کافی دیر تک یہ فیصلہ قبول نہیں کیا گیا اور اسکے خلاف احتجاج بھی کیا گیا۔ بعد میں کرگل کے لیڈروں نے بھی لداخ یونین ٹریٹری کے قیام کے ساتھ سمجھوتہ کرلیا۔مبصرین کہتے ہیں کہ لداخ مین سابق فوجی بریگیڈیر بی ڈی مشرا کی زیر قیادت انتظامیہ نے الیکشن نشان کا معاملہ سپریم کورٹ تک پہنچایا ۔ نیشنل کانفرنس کے لیڈروں کا الزام ہے کہ ایل جی انتطامیہ بھارتیہ جنتا پارٹی کو بالواسطہ طور تعاون دینا چاہتی تھی اور یہ اقدام مرکز میں حکمران جماعت کی شہہ پر ہی کیا گیا۔

ادھر، سپریم کورٹ کی جانب سے ’ہل‘ نشان باقی رکھنے کے احکامات صادر کرنے پر این سی لیڈران نے مسرت کا اظہار کیا ہے۔ نیشنل کانفرنس نے اس ضمن میں اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا: ’’نیشنل کانفرنس کے حق میں (سپریم کورٹ کا) فیصلہ آیا ہے۔ ہمیں وہ عطا کیا گیا جس کے ہم حق دار ہیں۔‘‘ سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا: ’’بی جے پی اور لداخ کی جانبدارانہ انتظامیہ نے مل کر ہمیں ہمارے حق سے محروم رکھنے کی سعی کی تاہم سپریم کورٹ میں نہ صرف انہیں منہ کی کھانی پڑی بلکہ ان پر ایک لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔“

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

مودی کے دعوت نامہ پر بھی پرائم منسٹر آف بھارت درج

Next Post

چینی اور روسی صدور کی عدم شرکت، جےشنکر کا ردعمل

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

27/01/2026
کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

27/01/2026
یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

27/01/2026
اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

27/01/2026
محبوبہ مفتی کا اینٹی لینڈ ایویکشن بل اسمبلی  میں پیش کرانے کا اعلان

محبوبہ مفتی کی بابا بلھے شاہ کے مزار کی توڑ پھوڑ کی شدید مذمت، بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا

27/01/2026
سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

27/01/2026
Next Post
چینی اور روسی صدور کی عدم شرکت، جےشنکر کا ردعمل

چینی اور روسی صدور کی عدم شرکت، جےشنکر کا ردعمل

پونچھ میں کنٹرول لائن پر دراندازی کی کوشش ناکام، 2 ملی ٹنٹ مارے گئے:فوج

پونچھ میں کنٹرول لائن پر دراندازی کی کوشش ناکام، 2 ملی ٹنٹ مارے گئے:فوج

جموں کشمیر میں جنگجوئیت کم ترین سطح پر ہے :دلباغ سنگھ

پاکستان چلے گئے مقامی ملی ٹینٹوں کی جائیدادیں منسلک کی جارہی ہیں : پولیس سربراہ

این آئی اے کورٹ بڈگام نے سرگرم ملی ٹنٹ کے خلاف نوٹس جاری کی

این آئی اے کورٹ بڈگام نے سرگرم ملی ٹنٹ کے خلاف نوٹس جاری کی

5 ریاستوں میں چناؤ: بی جے پی کی اترپردیش، گوا، اتراکھنڈاور منی پور میں جیت، پنجاب میں عام آدمی پارٹی نے جھاڑو پھیرا

سی ای او جموں وکشمیر نے بلدیاتی انتخابات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »