• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۹, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
امریکی فائٹر امبر لیبروک نے اسلام قبول کرلیا

ہم جنس پرستوں کی شادی کے بعد چرچ میں دعا کرائی جا سکتی ہے:پوپ فرانسس

by امت ڈیسک
05/10/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(ویٹی کن سٹی) پوپ فرانسس جو ہم جنس پرستی کو جرم قرار دیئے جانے کے خلاف بھی ہیں نے کہا ہے کہ کیتھولک چرچ ہم جنس پرستوں جوڑے کو شادی کے بعد دعا دینے کے لیے کھلے ہیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ان خیالات کا اظہار پوپ فرانسس نے کارڈینلز کے ایک گروپ کے سوال کے جواب کیا جس میں اس نے پوچھا گیا تھا کہ کیا شادی کرنے والا نوبیاہتا ہم جنس پرست جوڑا اپنی زندگی میں خیر و برکت کی دعا کے لیے کیتھولک چرچ سے رابطہ کرسکتا ہے۔جواب میں پوپ فرانسیس نے کہا کہ خیر و برکت کے لیے کسی بھی دعا کی درخواست پر “پادری” سے رابطہ کیا جانا چاہیے اور چرچ کو ایسی درخواستوں کو مسترد یا خارج نہیں کرنا چاہیے۔انھوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اگر کوئی جوڑا چرچ آکر کسی رشتے میں خیر و برکت کی دعا کرانے کی درخواست کرے تو بشپ کو نرمی سے کام لینا چاہیے کیوں کہ جب کوئی خیر و برکت کی دعا کرنے کا کہتا ہے تو یہ خدا سے مدد کی درخواست اور بہتر زندگی گزارنے کی خواہش ہوتی ہے، جس سے انکار نہیں کیا جانا چاہیے۔اس موقع پر پوپ فرانسیس نے تجویز پیش کی کہ برکات کے لیے چرچ میں اس طرح کی آنے والی درخواستوں پر ہر معاملے کی بنیاد پر غور کیا جانا چاہیے اور پادری کو نہایت سمجھداری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔پوپ فرانسیس نے مزید کہا کہ ہم یہ فیصلہ کرنے والے نہیں کہ خیر و برکت کے لیے آنے والی درخواستوں پر سرے سے انکار کریں یا انھیں بری طرح مسترد کریں۔تاہم پوپ فرانسس نے چرچ کے اس موقف کو بھی دہرایا کہ ہم جنس پرستی کو ’’معروضی طور پر گناہ‘‘ سمجھا جاتا ہے اور چرچ ہم جنس پرستوں کی شادی کو تسلیم نہیں کرے گا۔پوپ فرانسس نے واضح کیا کہ شادی کے بارے میں چرچ کا نظریہ ایک مرد اور ایک عورت کے درمیان مستحکم اور ناقابل تحلیل ازدواجی ملن ہے جسے ہر صورت برقرار رہنا چاہیے اور اس کے خلاف کسی بھی رسم، عادت یا پسند سے اجتناب کرنا چاہیے۔یاد رہے کہ پوپ فرانسس نے 2021 میں ایک فرمان جاری کیا تھا جس میں پادریوں کو ہم جنس پرستوں کی شادیوں کی دعائیہ تقریب میں شرکت کرنے سے روکا گیا تھا۔تاہم اب پوپ فرانسیس نے قدرے نرم رویہ اپنایا ہے۔ اس سے پہلے بھی پوپ فرانسیس ہم جنس پرستوں کے عبادت کے غرض سے چرچ میں آنے کی اجازت دے چکے ہیں۔پوپ فرانسس نے اپنی پوری پاپائیت کے دوران پیشروؤں کی نسبت ہم جنس پرستی جیسے مسائل پر نرم رویہ اختیار کیا ہے جس پر انھیں چرچ کے اندر قدامت پسند دھڑوں کی جانب سے تنقید کا سامنا بھی رہا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل چرچ آف انگلینڈ نے پادریوں کو رواں برس فروری میں ہم جنس پرست جوڑوں کی قانونی شادی کے بعد دعائیہ تقریب کرانے کی اجازت دیدی تھی۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

اسرائیل کو تسلیم کرنا ہتھیار ڈالنے کے مترادف ہے: ایران

Next Post

بھینس نے ڈیڑھ لاکھ مالیت کا ’منگل سوتر‘ نگل لیا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو، علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال

سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو، علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال

16/01/2026
نیویارک میں میئر کےتاریخ ساز انتخابات، مسلم امیدوار ظہران ممدانی کامیاب

ظہران ممدانی نے نیویارک کے میئر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

01/01/2026
عالمی طوفان کی جعلی پیش گوئی، افریقی ملک گھانا میں نبوت کا جھوٹا دعویٰ کرنے والا گرفتار

عالمی طوفان کی جعلی پیش گوئی، افریقی ملک گھانا میں نبوت کا جھوٹا دعویٰ کرنے والا گرفتار

29/12/2025
صومالی لینڈ صوبہ ہمارا اٹوٹ انگ ہے: صومالیہ کا سخت ردعمل

صومالی لینڈ صوبہ ہمارا اٹوٹ انگ ہے: صومالیہ کا سخت ردعمل

27/12/2025
اسرائیل نئے مسلم ملک ’صومالی لینڈ‘ کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا

اسرائیل نئے مسلم ملک ’صومالی لینڈ‘ کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا

27/12/2025
امریکہ کی براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک، حملہ آور کی تلاش جاری

امریکہ کی براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک، حملہ آور کی تلاش جاری

14/12/2025
Next Post
بھینس نے ڈیڑھ لاکھ مالیت کا ’منگل سوتر‘ نگل لیا

بھینس نے ڈیڑھ لاکھ مالیت کا ’منگل سوتر‘ نگل لیا

راجوری میں ایک چوکی پر ممکنہ گرینیڈ حادثے میں ایک فوجی اہلکار زخمی

راجوری میں ایک چوکی پر ممکنہ گرینیڈ حادثے میں ایک فوجی اہلکار زخمی

عاقب رینزو پر پبلک سیفٹی ایکٹ عائد

عاقب رینزو پر پبلک سیفٹی ایکٹ عائد

ادب کا نوبل انعام ناروے کے مصنف فوسے کے نام

ادب کا نوبل انعام ناروے کے مصنف فوسے کے نام

نوکریاں دینے کے بجائے یہ لوگ نوکریوں سے نکال رہے ہیں، محبوبہ مفتی

نوکریاں دینے کے بجائے یہ لوگ نوکریوں سے نکال رہے ہیں، محبوبہ مفتی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »