امت نیوز ڈیسک //
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آلراؤنڈر شاہد آفریدی کی بہن علالت کے بعد انتقال کر گئیں۔
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر پیر کے روز سابق کپتان شاہد آفریدی نے ایک پیغام میں اپنی علیل بہن کی صحتیابی کی اپیل کی تھی۔
اپنے پیغام میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ’’ میں جلد ہی آپ کو دیکھنے کے لئے آ رہا ہوں ‘‘۔
انہوں نے اپنے پیغام میں مداحوں سے اپیل کی تھی کہ ’’ میری بہن اس وقت اپنی زندگی کی جنگ لڑ رہی ہے، میری آپ سے گزارش ہے کہ اس کی صحت کے لیے دعا کریں، اللہ تعالیٰ ان کو جلد صحت یاب کرے اور صحت والی لمبی زندگی عطا فرمائے۔
تاہم، منگل کو انہوں نے اپنے ایک اور پیغام میں اپنی بہن کے انتقال کی خبر مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔( سماء نیوز)









