• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جموں کشمیر میں جنگجوئیت کم ترین سطح پر ہے :دلباغ سنگھ

ملی ٹنسی کے خلاف ہماری جنگ منطقی انجام تک پہنچ گئی ہے:دلباغ سنگھ

by امت ڈیسک
22/10/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //

سری نگر: جموں وکشمیر کے پولیس سربراہ دلباغ سنگھ کا کہنا ہے کہ ملی ٹنسی کے خلاف پولیس کی جنگ کو تقریباً منطقی انجام تک پہنچایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں قائم امن کو مستقل خصوصیت بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔موصوف پولیس سربراہ نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کو یہاں زیون علاقے میں واقع آرمڈ پولیس کمپلیکس میں پولیس یادگاری دن کے موقع کی مناسبت سے منعقدہ ایک تقریب سے اپنے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہا: ‘ جموں و کشمیر گذشتہ زائد از تین دہائیوں سے دہشت گردی سے متاثر ہے اور اس سرزمین سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی جنگ لگ بھگ منطقی انجام تک پہنچ گئی ہے’۔ان کا کہنا تھا کہ جموں وکشمیر میں قائم امن کو ایک مستقل خصوصیت بنانے کے لئے بھی کوششیں جاری ہیں۔
دلباغ سنگھ نے کہا کہ گرچہ سرحد پار سے امن کو خراب کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں لیکن پولیس ان تمام کوششوں کو ناکام بنانے کے لئے سخت محنت کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ سال رواں کے دوران ملی ٹنسی مخالف آپریشنوں کے دوران 8 پولیس اہکاروں نے جانیں گنوائیں۔ان کا کہنا تھا کہ علاوہ ازیں فوج اور دیگر سیکورٹی فورسز سے وابستہ چند اہلکاروں نے جانیں گنوائیں۔
موصوف ڈی جی پی نے کہا کہ گذشتہ چند برسوں کے دوران کشمیر کی صورتحال میں وسیع پیمانے پر تبدیلی آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر امن اور تعمیر و ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔
قوم کے لئے جانیں نچھاور کرنے والے پولیس جوانوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اب تک 1606اہلکاروں نے دوران ڈیوٹی اپنی جانیں نچھاور کیں۔ انہوں نے کہا: ‘ہم اپنے شہدوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہیں’۔دلباغ سنگھ نے کہا کہ قوم ان جوانوں کی ہمیشہ مرہون منت رہے گی۔

قبل ازیں پولیس نے خون عطیے کے ایک کیمپ کا انعقاد کیا جس میں قریب 2 سو پولیس جوانوں نے خون کا عطیہ دیا۔

اس موقع پر پولیس سربراہ نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ اس کیمپ میں کم سے کم 2 سو جوانوں نے خون کا عطیہ دیا۔انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر پولیس جہاں امن و قانون کی صورتحال بر قرار رکھ رہی ہے وہیں خون کا عطیہ دے کر قیمیتی جانوں کو بچا رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کی زیادہ سے زیادہ خدمت کرنا ہماری کوشش رہتی ہے۔(یو این آئی)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

سرینگر جموں قومی شاہراہ پر آج ٹریفک معطل رہے گا:این ایچ اے آئی

Next Post

29 اکتوبر تک وادی میں موسم آبرآلود، بارشوں کا بھی امکان : محکمہ موسمیات

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

21/01/2026
این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

21/01/2026
پونچھ میں کنٹرول لائن کے قریب بی ایس ایف اہلکار لاپتہ

کیرن سیکٹر میں ایل او سی پر پاکستانی فوج کی ہوائی فائرنگ، بھارتی فوج کا محتاط جواب

21/01/2026
حکمران جماعت کے رکنِ اسمبلی کا امیرا کدل پل کے افتتاح پر لیفٹیننٹ گورنر کے کردار پر اعتراض

حکمران جماعت کے رکنِ اسمبلی کا امیرا کدل پل کے افتتاح پر لیفٹیننٹ گورنر کے کردار پر اعتراض

21/01/2026
جی ڈی سی ڈوڈہ کی طالبہ کی موت کی تحقیقات کے لیے سرکاری کمیٹی قائم، اسسٹنٹ پروفیسر معطل

جی ڈی سی ڈوڈہ کی طالبہ کی موت کی تحقیقات کے لیے سرکاری کمیٹی قائم، اسسٹنٹ پروفیسر معطل

21/01/2026
مذہبی بنیادوں پر جموں و کشمیر کی تقسیم دو قومی نظریے کی توثیق ہوگی: محبوبہ مفتی

پیر پنجال اور چناب ویلی کے لیے ڈویژنل درجہ کا معاملہ: محبوبہ مفتی کا نیشنل کانفرنس سے واضح موقف کا مطالبہ

20/01/2026
Next Post
29 اکتوبر تک وادی میں موسم آبرآلود، بارشوں کا بھی امکان : محکمہ موسمیات

29 اکتوبر تک وادی میں موسم آبرآلود، بارشوں کا بھی امکان : محکمہ موسمیات

مہاراشٹر میں تربیتی طیارہ گر کر تباہ، دو زخمی

مہاراشٹر میں تربیتی طیارہ گر کر تباہ، دو زخمی

تھنہ منڈی راجوری میں تلاشی کاروئیاں ، تھنہ منڈی راجوری راستہ بند

اوڑی میں دراندازی کی کوشش ناکام

ہندوستان نے فلسطین کے لوگوں کیلئے بھیجی انسانی امداد

ہندوستان نے فلسطین کے لوگوں کیلئے بھیجی انسانی امداد

مہا اشٹمی: ایل جی نے ماتا ویشنو دیوی مندر میں پوجا کی

مہا اشٹمی: ایل جی نے ماتا ویشنو دیوی مندر میں پوجا کی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »