امت نیوز ڈیسک //
محکمہ موسمیات سرینگر کی جانب سے اگلے ہفتے کے لیے موسمی صورتحال کی تازہ جاری کر دی گئی ہے جس کے مطابق آج وادی کے پہاڑی علاقوں میں بارش اور ہلکی برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ وہی وادی کے مختلف علاقوں میں کچھ جگہوں پر بارش بھی ہوسکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے ترجمان نے کسانوں کو یہ مشورہ دیا کہ آج فصل کی کٹائی اور تمام بیرونی سرگرمیوں کے لیے موسم سازگار نہیں ہے۔ 23 اکتوبر کو محکمہ موسمیات کے مطابق موسم ابرآلود ہی رہے گا۔ اسکے بعد 24 اکتوبر سے 27 اکتوبر تک وادی میں موسم ابرآلود ہی رہے گا،تاہم کسانوں کے لیے خوشخبری یہ ہے کہ 27 اکتوبر تک بارش اور برفباری کی کوئی بڑی پیش گوئی نہیں ہے۔ اسکے بعد 28 اور 29 اکتوبرکو وادی کے الگ الگ مقامات پر بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔









