• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
اتوار, جنوری ۲۵, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جموں کشمیر میں ملازمین کی جانب سے احتجاج پر پابندی عائد

جموں کشمیر میں ملازمین کی جانب سے احتجاج پر پابندی عائد

by امت ڈیسک
03/11/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر:جموں کشمیر کی لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ نے سرکاری ملازمین کو متنبہ کیا ہے کہ وہ اپنے ملازمت کے مسائل کے متعلق سرکار کے خلاف مظاہرے اور احتجاج کرنے سے باز رہے، ورنہ ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
جموں کشمیر انتظامیہ کے جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے ایڈیشنل سیکریٹری روہت شرما نے جمعہ کے روز سرکاری ملازمین کے مظاہرے اور احتجاج پر پابندی عائد کرنے کے ضمن میں ایک حاکم نامہ جاری کیا۔

روہت شرما نے اس حکمنامے میں کہا ہے کہ سرکار کی نوٹس میں یہ بات آئی ہے کہ کچھ ملازمین اپنے سروس مطالبات پر مظاہرے اور احتجاج کرتے ہیں، جو جموں کشمیر گورمنٹ ایمپلائیز (کنڈکٹ) رولز 1971 لے رول 20 (ii) کی خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس رول کے مطابق کسی بھی سرکاری ملازم کو اپنے سروس مطالبات یا دوسرے ملازمین کے سروس معاملات پر احتجاج یا مظاہرہ کرنے کی قطعی اجازت نہیں ہے۔انہوں نے تمام محکمات کو ہدایت دی ہے کہ ملازمین پر کڑی نظر رکھے اور مظاہرے کرنے والے ملازمین کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔
غور طلب ہے کہ جموں کشمیر میں محکمہ بجلی، سی اے پی ڈی، جل شکتی کے ملازمین اور ڈیلی ویجیرز اپنے مطالبات کو لیکر آئے روز مظاہرے یا احتجاج کرتے تھے، تاہم اب وہ اس حکمنامے کے بعد اس قسم کی حرکات سے گریز کریں گے۔
یاد رہے کہ گزشتہ برس بجلی محکمہ کے ملازمین نے دس روز تک کام چھوڑ ہڑتال کیا تھا، جس سے جموں کشمیر میں بجلی کی عدم دستیابی کا بحران پیدا ہوا تھا اور ایل جی انتظامیہ نے اس وقت سپلائی کرنے کے مدد طلب کی ہے۔
وہیں گزشتہ برس کشمیر پنڈت پی ایم پکیج ملازمین نے کچھ ملازمین کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف کئی ماہ تک احتجاج کیا تھا، بعد میں انتظامیہ نے ان کے مطالبات سننے کے بعد انہوں نے احتجاج ختم کیا تھا۔

یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ جموں کشمیر میں ہر محکمے میں ملازمین یونین بنائے گئے ہیں، جو اپنے مطالبات کو لیکر وقتاً فوقتاً احتجاج کرتے تھے۔مختلف ملازمین یونین نے ایملائیز جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی ایک انجمن قائم کی ہے جس کے تحت وہ یکجہتی کے ساتھ اپنے مطالبات کے لئے مظاہرے کرتے ہیں، لیکن اس حکمنامے کے بعد وہ ان مظاہروں سے اجتناب کریں گے۔واضح رہے کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد جموں کشمیر میں بیشتر ملازمین انجمن اور دیگر سیول سوسائٹی گروپز غیر فعال ہو چکے ہیں۔

وہیں سی پی آئی ایم کے سینیئر لیڈر محمد یوسف تاریگامی نے اس حکمنامے پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ حکم ILO کے کنونشنز کی خلاف ورزی کرتا ہے جس میں بھارت ایک فریق ہے۔ انہوں نے کہا کہ "سرکاری ملازمین صرف اس وقت مظاہرے اور ریلیاں نکالتے ہیں جب ان کے جائز مطالبات پورے نہیں ہوتے۔ اور مذکوہ حکم ملازمین اور کارکنون کے آئینی حقوق پر ایک اور حملہ ہے۔”

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

کشتواڑ میں پاکستانی غبارہ برآمد

Next Post

ہائی کورٹ نے عصمت دری کے مجرم کو کیا بری

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم  وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

24/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کھیلے گا ٹی20 ورلڈ کپ

24/01/2026
کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

24/01/2026
یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

24/01/2026
مبینہ حملے کے بعد تہار میں ایم پی انجینئر رشید کو جیل نمبر 1 منتقل کیا گیا

عدالت نے رکنِ پارلیمنٹ انجینئر رشید کو حراستی پیرول پر بجٹ اجلاس میں شرکت کی اجازت دے دی

24/01/2026
سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی  بحالی

سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی بحالی

24/01/2026
Next Post
جموں و کشمیر اور لداخ کی عدالتوں میں سرمائی تعطیلات کا اعلان

ہائی کورٹ نے عصمت دری کے مجرم کو کیا بری

سنجے شرما کی ہلاکت کا معاملہ : ایس آئی اے نے اچھن پلوامہ میں جائے وقوع کا معائنہ کیا

پونچھ میں ملی ٹینسی کیس میں ایس آئی اے کے چھاپے

ہیڈ کانسٹیبل کے قاتلوں کو جلد پکڑا جائے گا : پولیس سربراہ

ہیڈ کانسٹیبل کے قاتلوں کو جلد پکڑا جائے گا : پولیس سربراہ

پاکستان کے میانوالی ایئربیس پر فدائین حملہ، 3 لڑاکا طیارے نذر آتش، 3 دہشت گرد ہلاک

پاکستان کے میانوالی ایئربیس پر فدائین حملہ، 3 لڑاکا طیارے نذر آتش، 3 دہشت گرد ہلاک

دفعہ 370 کی سماعت : سپریم کورٹ آخری امید : محبوبہ مفتی

محبوبہ مفتی تعزیت کیلئے مہلوک پولیس اہلکار کی رہائش گاہ پہنچی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »