• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۳۰, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
ہیڈ کانسٹیبل کے قاتلوں کو جلد پکڑا جائے گا : پولیس سربراہ

ہیڈ کانسٹیبل کے قاتلوں کو جلد پکڑا جائے گا : پولیس سربراہ

by امت ڈیسک
04/11/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
بارہمولہ:جموں کشمیر پولیس کے ڈی جی، آر آر سیون نے شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں گزشتہ دنوں عسکری حملہ میں ہلاک کیے گئے ہیڈ کانسٹیبل کے گھر جاکر لواحقین کی ڈھارس بندھائی۔ یاد رہے کہ منگل کی شام نامعلوم عسکریت پسندوں نے غلام محمد ڈار نامی پولیس ہیڈ کانسٹیبل کو اپنے ہی رہائشی گھر کے باہر گولیاں مار کر ابدی نیند سلا دیا۔

ڈی جی پی، آر آر سیون نے آئی جی، ایس ایس پی سمیت دیگر اعلیٰ پولیس اہلکاروں کے ہمراہ مقتول پولیس اہلکار کے گھر کا دورہ کیا اور لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔ ڈی جی پی سوین نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’غلام محمد ڈار ایک بہادر پولیس اہلکار تھا اور جن لوگوں نے اس کا قتل کیا ان کے ساتھ سختی سے نپٹا جائے گا۔‘‘ سوین نے کہا کہ نہ صرف قاتلوں بلکہ انہیں معاونت فراہم کرنے والوں کو بھی قانون کے دائرے میں لاکر ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔سوین نے اس قتل میں جاری تحقیقات کے حوالہ سے کہا: ’’پولیس کو کچھ سراغ ملے ہیں، جنہیں منظر عام پر نہیں لایا جا سکتا، تاہم جلد ہی اس ضمن میں کارروائی کی جائے گی۔‘‘ مقتول پولیس اہلکار کے حوالہ سے انہوں نے کہا: ’’ہم اس مشکل وقت میں پولیس اہلکار کے گھر والوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔‘‘ انہوں نے غلام محمد ڈار کو ’’مخلص، نیک اور قابل پولیس اہلکار‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا: ’’غلام محمد ڈار کی صورت میں نہ صرف پولیس محکمہ نے ایک جانباز اہلکار کو کھویا، بلکہ ایک ماں نے بیٹے، بھائی نے ایک بھائی اور بچیوں نے ایک باپ کو کھویا ہے۔‘‘

یاد رہے کہ منگل کی شام بارہمولہ ضلع کے وائلو، کرالہ پورہ گاؤں میں اس وقت خوف و ہراس پھیل گیا جب مشتبہ عسکریت پسندوں نے ہیڈ کانسٹیبل غلام محمد ڈار پر نزدیک سے گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا۔ گولیوں کی آوازیں سنتے ہی آس پاس رہائش پذیر لوگ گھروں سے باہر آئے اور زخمی اہلکار کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا تاہم اسپتال پہنچانے سے قبل ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے فوت ہو گئے۔‘‘

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

پونچھ میں ملی ٹینسی کیس میں ایس آئی اے کے چھاپے

Next Post

پاکستان کے میانوالی ایئربیس پر فدائین حملہ، 3 لڑاکا طیارے نذر آتش، 3 دہشت گرد ہلاک

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

جموں میں نیشنل لا یونیورسٹی کے مطالبے پر طلبہ احتجاج، وزیراعلیٰ کا ردعمل — کہا: جب جموں کو آئی آئی ٹی، آئی آئی ایم ملے تو کشمیر میں کوئی احتجاج نہیں ہوا

29/01/2026
اے سی بی کا سوپور میں اے آر ٹی او دفتر پر چھاپہ

جموں میں اے سی بی کی کارروائی، سابق ایم ڈی اور موجودہ ڈپٹی ایم ڈی سیکوپ کے خلاف غیر قانونی تقرری پر مقدمہ درج

29/01/2026
عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش پر حملہ: وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر عمر عبداللہ کا سخت کارروائی کا مطالبہ

29/01/2026
* جے اینڈ کے نظربندوں کو UT جیلوں سے باہر منتقل کرنے کے خلاف سپریم کورٹ نے درخواست ہائی کورٹ میں منتقل کردی*

سپریم کورٹ نے یو جی سی رولز 2026 پر روک لگائی

29/01/2026
حیدر بیگ پٹن میں ٹرک اور کار کی ٹکر، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

حیدر بیگ پٹن میں ٹرک اور کار کی ٹکر، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

29/01/2026
اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

29/01/2026
Next Post
پاکستان کے میانوالی ایئربیس پر فدائین حملہ، 3 لڑاکا طیارے نذر آتش، 3 دہشت گرد ہلاک

پاکستان کے میانوالی ایئربیس پر فدائین حملہ، 3 لڑاکا طیارے نذر آتش، 3 دہشت گرد ہلاک

دفعہ 370 کی سماعت : سپریم کورٹ آخری امید : محبوبہ مفتی

محبوبہ مفتی تعزیت کیلئے مہلوک پولیس اہلکار کی رہائش گاہ پہنچی

نیشنل کانفرنس جموں وکشمیر کے مفادات کے تحفظ کی علامت: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

ملازمین پر قدغن افسوس ناک، میرواعظ کو اپنا کام کرنے دیا جائے : فاروق عبداللہ

منوج سنہا نے کیا ورلڈ سکل سنٹر، اوڈیشہ کا دورہ

منوج سنہا نے کیا ورلڈ سکل سنٹر، اوڈیشہ کا دورہ

ڈی ایل ایس کے تحت پاکستان 21 رن سے جیت گیا، سیمی فائنل میں رسائی کی امیدیں برقرار

ڈی ایل ایس کے تحت پاکستان 21 رن سے جیت گیا، سیمی فائنل میں رسائی کی امیدیں برقرار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »