• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
اتوار, جنوری ۲۵, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جموں و کشمیر اور لداخ کی عدالتوں میں سرمائی تعطیلات کا اعلان

ہائی کورٹ نے عصمت دری کے مجرم کو کیا بری

by امت ڈیسک
03/11/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر (جموں کشمیر) :ہائی کورٹ آف جموں کشمیر اینڈ لداخ نے جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع کے ایک استاد محمد مقبول گنائی کو ایک طالبہ کی عصمت دری میں سنائی گئی بیس سال کی قید سے بری کر دیا۔ محمد مقبول گنائی ساکنہ ڈی کے پورہ شوپیاں کو ضلع کے پرنسپل اینڈ سیشن جج نے ایک طالبہ کی مبینہ طور عصمت ریزی کے الزام میں بیس برس قید کی سزا سنائی تھی اور ملزم پر دس لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا تھا۔ یہ معاملہ ستمبر سنہ 2015 میں ڈی کے پورہم ہرمین، شوپیان میں پیش آیا تھا۔ مذکورہ استاد، جو گورمنٹ ہائی اسکول ہرمین میں تعینات تھے، پر ایک آٹھویں جماعت کی طالبہ نے الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے انکے گھر میں ٹیویشن کے دوران اسے عصمت دری کا نشانہ بنایا تھا۔

اپولیس نے محمد مقبول گنائی کو حراست میں لے کر ان پر عصمت ریزی کے مقدمے عائد کئے تھے۔ اس واقعہ پر ضلع شوپیاں میں کافی تشویش پیدا ہوئی تھی، وہیں مذکورہ استاد کی بھی کافی تنقید کی گئی تھی۔ شوپیان عدالت نے ستمبر سنہ 2022 میں مذکورہ استاد کو عصمت دری کیس میں مجرم قرار دیکر بیس برس قید کی سزا سنائی تھی اور ان پر دس لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا تھا۔ تاہم محمد مقبول گنائی نے شوپیاں عدالت کے فیصلے کے خلاف عدالت عالیہ کا دروازہ کھٹکھٹایا اور وہاں اس سزا کے خلاف عرضی دائر کی۔

عدالت عالیہ نے کیس کی سماعت کے دوران اپنے حتمی فیصلے میں مشاہدہ کیا کہ پراسی کوشن یعنی پولیس نے اس مقدمے کی تحقیقات میں کافی کوتاہی برتی ہے جس کی وجہ سے ٹھوس ثبوت جمع نہیں کئے گئے ہیں۔ عدالت نے کہا کہ پراسی کیوشن نے کمزور دلائل اور ثبوت پیش کیے ہیں جن سے ملزم کو سزا کا مستحق نہیں بنایا جا سکتا ہے۔ عدالت نے مزید کہا کہ ’’کمزور ثبوت اور ناقابل قبول دلیل پر ملزم کو سزا دینا قانون کے لیے خطرناک ہوگا۔ اسلئے عدالت اس کیس کو خارج کر کے استاد کو سزا سے بری کر رہی ہے۔‘‘ مقبول گنائی فی الوقت ڈسٹرکٹ جیل پلوامہ میں قید تھے اور عدالت کے احکامات کے بعد ان کو سبھی الزامات سے بری اور سزا سے رہا کیا جائے گا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

جموں کشمیر میں ملازمین کی جانب سے احتجاج پر پابندی عائد

Next Post

پونچھ میں ملی ٹینسی کیس میں ایس آئی اے کے چھاپے

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم  وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

24/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کھیلے گا ٹی20 ورلڈ کپ

24/01/2026
کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

24/01/2026
یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

24/01/2026
مبینہ حملے کے بعد تہار میں ایم پی انجینئر رشید کو جیل نمبر 1 منتقل کیا گیا

عدالت نے رکنِ پارلیمنٹ انجینئر رشید کو حراستی پیرول پر بجٹ اجلاس میں شرکت کی اجازت دے دی

24/01/2026
سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی  بحالی

سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی بحالی

24/01/2026
Next Post
سنجے شرما کی ہلاکت کا معاملہ : ایس آئی اے نے اچھن پلوامہ میں جائے وقوع کا معائنہ کیا

پونچھ میں ملی ٹینسی کیس میں ایس آئی اے کے چھاپے

ہیڈ کانسٹیبل کے قاتلوں کو جلد پکڑا جائے گا : پولیس سربراہ

ہیڈ کانسٹیبل کے قاتلوں کو جلد پکڑا جائے گا : پولیس سربراہ

پاکستان کے میانوالی ایئربیس پر فدائین حملہ، 3 لڑاکا طیارے نذر آتش، 3 دہشت گرد ہلاک

پاکستان کے میانوالی ایئربیس پر فدائین حملہ، 3 لڑاکا طیارے نذر آتش، 3 دہشت گرد ہلاک

دفعہ 370 کی سماعت : سپریم کورٹ آخری امید : محبوبہ مفتی

محبوبہ مفتی تعزیت کیلئے مہلوک پولیس اہلکار کی رہائش گاہ پہنچی

نیشنل کانفرنس جموں وکشمیر کے مفادات کے تحفظ کی علامت: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

ملازمین پر قدغن افسوس ناک، میرواعظ کو اپنا کام کرنے دیا جائے : فاروق عبداللہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »