• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
اتوار, جنوری ۲۵, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
مطلع ابر آلود رہنے سے سردی کی شدت میں قدرے کمی واقع

وادی میں سردی کا زور مسلسل جاری

by امت ڈیسک
22/11/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر: وادی کشمیر میں سردی کا زور مسلسل جاری ہے۔ سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوکر رواں سیزن کی ایک اور سرد ترین رات درج ہوئی ہے۔ادھر سرینگر کے کئی علاقوں میں بدھ کی صبح بھی دھند چھائی رہی جس سے صبح کے وقت گھروں سے نکلنے والوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سری نگر مختار احمد کا کہنا ہے کہ سرینگر میں صبح کے وقت دھند چھائی رہنے کا سلسلہ 27 نومبر تک جاری رہ سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان نے بتایا کہ سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے منفی 1.9 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کامشہور سیاحتی مقام پہلگام سب سے سرد علاقہ رہا جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 1.0 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 0.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے2.7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔ سرحدی ضلع کپواڑہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 0.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے منفی 1.1 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ ادھر خشک موسم کے بیچ محکمہ موسمیات نے برف و باراں کی پیش گوئی کی ہے۔

متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعد ازاں 23 نومبر کو وادی کے پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری یا بارشوں کا امکان ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کے بعد 24 سے 26 نومبر تک موسم ایک بار پھر خشک رہنے کی ہی توقع ہے۔ موصوف ترجمان نے کہا کہ وادی میں 27 سے 30 نومبر تک موسم ابر آلود رہنے کا امکان ہے اور اس دوران پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری یا ہلکی بارشوں کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ وادی میں ماہ رواں کے آخر تک موسم بڑے پیمانے پر خراب ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

عسکری سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں چار سرکاری ملازمین برطرف

Next Post

سرمائی تعطیلات کا اعلان آج یا کل متوقع : ڈویژنل کمشنر کشمیر

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

25/01/2026
وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم  وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

24/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کھیلے گا ٹی20 ورلڈ کپ

24/01/2026
کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

24/01/2026
یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

24/01/2026
مبینہ حملے کے بعد تہار میں ایم پی انجینئر رشید کو جیل نمبر 1 منتقل کیا گیا

عدالت نے رکنِ پارلیمنٹ انجینئر رشید کو حراستی پیرول پر بجٹ اجلاس میں شرکت کی اجازت دے دی

24/01/2026
Next Post
شہر سرینگر کے اسکول میں یکم اکتوبر سے اوقات کار میں تبدیلی

سرمائی تعطیلات کا اعلان آج یا کل متوقع : ڈویژنل کمشنر کشمیر

سرینگر میں دو عسکری معاونین گرفتار: پولیس

سرینگر میں دو عسکری معاونین گرفتار: پولیس

سابق جنگجو بنے OGW کپواڑہ میں گرنیڈ سمیت گرفتار: پولیس

بڈگام: بھائی کے قتل کے الزام میں شخص گرفتار: پولیس

راجوری جھڑپ : آرمی میجر  ہلاک، 3 فوجی زخمی

راجوری جھڑپ : آرمی میجر ہلاک، 3 فوجی زخمی

تھنہ منڈی راجوری میں تلاشی کاروئیاں ، تھنہ منڈی راجوری راستہ بند

راجوری جھڑپ : مزید دو فوجی اہلکار دم توڑ گئے، تعداد تین

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »