امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 22 نومبر: حکام نے بتایا کہ راجوری میں جاری تصادم میں ایک فوجی میجر ہلاک اور کم از کم تین فوجی زخمی ہوئے۔ عہدیداروں نے کشمیر اسکرول کو بتایا کہ فائرنگ کے جاری تبادلے کے دوران ‘کیپٹن’ رینک کا ایک فوجی اہلکار مارا گیا۔
مقتول فوجی افسر کی شناخت میجر ایم وی پرانجیل کے طور پر کرتے ہوئے، اہلکار نے مزید کہا کہ تین فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔
جب یہ رپورٹ درج کی جا رہی تھی فائرنگ کا تبادلہ جاری تھا۔ ( کشمیر اسکرول)










