امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 25 نومبر : ڈائریکٹوریٹ آف سکول ایجوکیشن کشمیر نے وادی کشمیر کے تعلیمی اداروں کے لیے مرحلہ وار بنیادوں پر سرمائی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔
آٹھویں جماعت تک کی چھٹیاں 28 نومبر 2023 سے 29 فروری 2024 تک ہوں گی اور اس کے بعد نویں سے 12ویں جماعت کے لیے 11 دسمبر 2023 سے 29 فروری 2024 تک تعطیلات ہوں گی۔
حکمنامہ میں کہا گیا ہے کہ "تعلیمی عملہ 21 فروری 2024 کو اپنے متعلقہ اسکولوں میں واپس رپورٹ کرے گا، تاکہ وہ آنے والے امتحانات کی تیاری کے لیے انتظامات کرنے کے لیے دستیاب رہیں”۔( جی این ایس)








