• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, جنوری ۲۶, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
بھاجپا کا 12 ریاستوں پر قبضہ، کانگریس تین تک سمٹ گئی

بھاجپا کا 12 ریاستوں پر قبضہ، کانگریس تین تک سمٹ گئی

by امت ڈیسک
04/12/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
نئی دہلی: مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو بھاری اکثریت حاصل ہوئی جس کے بعد وہ مدھیہ پردیش میں اپنی حکومت کو برقرار رکھتے ہوئے چھتیس گڑھ اور راجستھان میں بھی زبردست کامیابی حاصل کی ہے۔ ان تین ریاستوں میں کامیابی کے بعد بی جے پی اب ملک بھر کی 12 ریاستوں میں اقتدار میں ہے، جب کہ کانگریس صرف تین ریاستوں تک ہی محدود ہوکر رہ گئی ہے۔
ریاست مدھیہ پردیش میں بی جے پی نے 230 نشستوں میں سے 165 نشستوں پر زبردست اکثریت کے ساتھ کامیابی حاصل کی ہے۔ جبکہ زعفرانی پارٹی نے چھتیس گڑھ اور راجستھان میں بھی زبردست اکثریت کے ساتھ کامیابی حاصل کی۔وہیں دوسری طرف کانگریس نے تلنگانہ میں اپنی کامیابی کے ساتھ اب کرناٹک اور ہماچل پردیش کے ساتھ ملک بھر کی صرف تین ریاستوں میں اقتدار سنبھالنے تک محدود ہوکر رہ گئی ہے۔ ملک کی سب سے قدیم کانگریس پارٹی چھتیس گڑھ کے ساتھ ساتھ راجستھان میں بھی دوسری میعاد کی امید کر رہی تھی، لیکن ان دو ریاستوں میں حکومت سازی کے لئے درکار نشستوں کو حاصل کرنے میں ناکام ہونے کے بعد اس کے خواب چکنا چور ہو گئے۔

تین ریاستوں مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ اور راجستھان کے علاوہ بی جے پی اتراکھنڈ، ہریانہ، اتر پردیش، گجرات، گوا، آسام، تریپورہ، منی پور اور اروناچل پردیش میں اپنے طور پر اقتدار میں ہے۔ جبکہ بی جے پی کی چار ریاستوں مہاراشٹر، میگھالیہ، ناگالینڈ اور سکم میں مخلوط حکومت قائم ہے۔قومی دار الحکومت دہلی میں بی جے پی کے صرف 8 ارکان اسمبلی ہیں جبکہ پنجاب میں صرف دو ارکان اسمبلی ہی ہیں۔ پورے جنوبی ہند سے بی جے پی کا صفایا ہوچکا ہے۔ جنوبی ہند میں بی جے پی اس موقف میں بھی نہیں ہے کہ وہ کسی پارٹی کے ساتھ اتحاد کرکے قائم قائم کرسکے یا کوئی پارٹی بی جے پی کی مدد سے حکومت قائم کرسکے۔ ریاست تلنگانہ میں صرف اس مرتبہ بی جے پی 8 نشستوں پر قبضہ کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔ کیرالہ میں بی جے پی کا صرف ایک رکن اسمبلی ہے۔

بی جے پی زیرقیادت این ڈی اے کی حکومت والی ریاستیں اب 543 لوک سبھا نشستوں میں سے تقریباً نصف پر ہوں گی، جب کہ صرف دو ریاستیں ایسی ہیں جہاں پر نہ این ڈی اے کا اتحاد ہے اور نہ ہی اپوزیشن پارٹیوں کے اتحاد ‘انڈیا’ بلاک کا کوئی رول ہے۔ اور ان دو ریاستوں میں لوک سبھا کی صرف 50 نشستیں ہی ہیں۔دریں اثناء قومی دار الحکومت دہلی کے وزیراعلی اروند کیجروال کی عام آدمی پارٹی دہلی اور پنجاب میں اپنی حکومتوں کے ساتھ ہندوستان کی تیسری سب سے بڑی قومی پارٹی ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

4 دسمبر سے خواہشمند عازمین فارم جمع کرا سکتے ہیں :حج کمیٹی آف انڈیا

Next Post

دفعہ 370 پر سپریم کورٹ کا فیصلہ کسی بھی متوقع

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کشمیری شال فروشوں پر حملوں کے خلاف انجینئر رشید کے ہماچل اور اتراکھنڈ کے وزرائے اعلیٰ کو خطوط

25/12/2025
فوج کی سوشل میڈیا پالیسی میں ترمیم، انسٹاگرام صرف دیکھنے کی اجازت

فوج کی سوشل میڈیا پالیسی میں ترمیم، انسٹاگرام صرف دیکھنے کی اجازت

25/12/2025

14/12/2025
سری نگر کے بزرگ شہری دہلی میں لاپتہ، اہلِ خانہ کی حکام سے مدد کی اپیل

سری نگر کے بزرگ شہری دہلی میں لاپتہ، اہلِ خانہ کی حکام سے مدد کی اپیل

08/12/2025
جموں و کشمیر میں نیشنل لا یونیورسٹی آئندہ سال اپریل سے شروع ہونے کی امید: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

جموں کشمیر کا ہر ایک شہری دہشت گرد نہیں : عمر عبداللہ

13/11/2025
ایل جی سنہا کا کشمیری نوجوانوں سے خطاب: ’استعماری ذہنیت ترک کرکے مادری زبان اپنائیں‘

ریاستی درجہ کے بہانے عوام کو بے وقوف بنانا بند کریں: ایل جی کہ عمر پر تنقید

31/10/2025
Next Post
* جے اینڈ کے نظربندوں کو UT جیلوں سے باہر منتقل کرنے کے خلاف سپریم کورٹ نے درخواست ہائی کورٹ میں منتقل کردی*

دفعہ 370 پر سپریم کورٹ کا فیصلہ کسی بھی متوقع

جموں وکشمیر کے عوام کے حقوق کی بحالی کسی ایک فرد، طبقے، مذہب یا جماعت کی لڑائی نہیں: فاروق عبداللہ

جموں وکشمیرکے عوام کے ساتھ انصاف کیا جائے: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

آئی جی پی کشمیر کا بارہمولہ اور سوپور کا دورہ، سیکورٹی صورتحال کا لیاجائزہ

آئی جی پی کشمیر کا بارہمولہ اور سوپور کا دورہ، سیکورٹی صورتحال کا لیاجائزہ

این آئی اے نے  الہدیٰ ایجوکیشنل ٹرسٹ کے چیئرپرسن کو گرفتار کیا

این آئی اے کے کشمیر میں کئی مقامات پر چھاپے

جموں و کشمیر میں منشیات متعلق 4598 کیسز درج/مرکز

اننت ناگ میں دو منشیات فروش گرفتار :پولیس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »