• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
اتوار, فروری ۱, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
این جی او فنڈنگ ​​کیس: این آئی اے کا بڈگام میں خرم پرویز سے منسلک پراپرٹی پر چھاپہ

ملی ٹنسی سازش کیس: 8 مقامات پر چھاپہ ماری کے دوران ڈیجیٹل اور قابل اعتراض مواد برآمد کیا گیا: این آئی اے

by امت ڈیسک
05/12/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
قومی تحقیقاتی ایجنسی(این آئی اے) نے منگل کی صبح جموں وکشمیر میں آٹھ مقامات پر چھاپے مارے جس دوران ڈیجیٹل اور قابل اعترض برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔این آئی اے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ منگل کی صبح قومی تحقیقاتی ایجنسی نے پونچھ ، شوپیاں ، پلوامہ ، بارہ مولہ ، گاندربل ، کپواڑہ اور سری نگر میں آٹھ مقامات پر چھاپے مارے۔

انہوں نے بتایا کہ نو تشکیل شدہ کالعدم ملی ٹینٹ تنظیموں سے وابستہ ہابرڈ ملی ٹینٹوں اور اعانت کاروں کے گھروں پر چھاپے ڈالے گئے اور وہاں تلاشی لی گئی۔انہوں نے مزید بتایا کہ این آئی اے کی ٹیموں نے ٹی آر ایف، یونائٹیڈ لبریشن فرنٹ جموں وکشمیر(یو ایل ایف)، مجاہدین غزوت الہند(ایم جی ایچ)، جموں اینڈ کشمیر فریڈم فائٹرس(جے کے ایف ایف)، کشمیر ٹائیگرس ِ، پی اے اے ایف اور دوسری ذیلی تنظیموں سے وابستہ ہابرڈ ملی ٹینٹوں اوران کے اعانت کاروں کے گھروں کی تلاشی لی گئی۔موصوف ترجمان کے مطابق تلاشی کارروائی کے دوران بہت سارے ڈیجیٹل آلات کو ضبط کیا گیا جس میں کافی مقدار میں مجرمانہ ڈیٹا کوبھی پایا گیا جبکہ دستاویزات بھی موقع پر ہی تحویل میں لئے گئے۔انہوں نے بتایا کہ این آئی اے نے حال ہی میں کالعدم عسکری تنظیموں اور ان کی ذیلی تنظیموں کی جانب سے جموں وکشمیر میں پر تشدد دہشت گردانہ حملوں اور سرگرمیوں کے حوالے سے تحقیقات شروع کررکھی ہے۔

این آئی اے نے 21جون 2022کو دہشت گرد ی سازش کیس کے سلسلے میں مقدمہ درج کیا تھا۔مذکورہ کیس میں ملی ٹینٹ معاونین اور دوسرے مشتبہ افراد جو کہ نئی ملی ٹینٹ تنظیموں سے وابستہ ہیں جموں وکشمیر میں عسکریت پسندی ، تشدد اور بغاوت پھیلانے کے لئے آئی ای ڈیز، فنڈز نشہ آور اشیاء اور اسلحہ وگولہ بارود کو جمع اور تقسیم کرنے میں ملوث پائے گئے ہیں۔ترجمان کے مطابق قومی تفتیشی ایجنسی کی جانب سے اب تک تحقیقات سے یہ بات عیاں ہوئی ہے کہ پاکستان میں بیٹھے ہینڈلرز ملی ٹینسی کو فروغ دینے کے لئے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا استعمال کر رہے ہیں اور وادی کشمیر میں ملی ٹینٹ تنظیموں سے وابستہ ملی ٹینٹوں اور ان کے اعانت کاروں تک اسلحہ وگولہ بارود ، دھماکہ خیز مواد ، منشیات وغیرہ پہنچانے کی خاطر ڈرون کا استعمال کر رہے تھے۔موصوف ترجمان کے مطابق یہ سرگرمیاں پاکستان میں ان کے ہینڈلرز کی حمایت یافتہ کالعدم تنظیموں کی طرف سے رچائی گئی تخریبی سازش کے حصے کے طورپر کی جارہی تھی۔ اس سازش میں مقامی نوجوانوں کو بنیاد پرستی اور جموں وکشمیر میں تشدد اور پر امن حالت میں رخنہ ڈالنے کی خاطر ملی ٹینٹ معاونین کو فعال کرنا بھی شامل تھا۔(یواین آئی)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

اگر تنظیم نو قانون سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے، تو کوئی بھی بل لانا غیر آئینی ہے: محبوبہ مفتی

Next Post

اپوزیشن جماعتوں کا چناو کرانے کا مطالبہ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کشمیری شال فروشوں پر حملوں کے خلاف انجینئر رشید کے ہماچل اور اتراکھنڈ کے وزرائے اعلیٰ کو خطوط

25/12/2025
فوج کی سوشل میڈیا پالیسی میں ترمیم، انسٹاگرام صرف دیکھنے کی اجازت

فوج کی سوشل میڈیا پالیسی میں ترمیم، انسٹاگرام صرف دیکھنے کی اجازت

25/12/2025

14/12/2025
سری نگر کے بزرگ شہری دہلی میں لاپتہ، اہلِ خانہ کی حکام سے مدد کی اپیل

سری نگر کے بزرگ شہری دہلی میں لاپتہ، اہلِ خانہ کی حکام سے مدد کی اپیل

08/12/2025
جموں و کشمیر میں نیشنل لا یونیورسٹی آئندہ سال اپریل سے شروع ہونے کی امید: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

جموں کشمیر کا ہر ایک شہری دہشت گرد نہیں : عمر عبداللہ

13/11/2025
ایل جی سنہا کا کشمیری نوجوانوں سے خطاب: ’استعماری ذہنیت ترک کرکے مادری زبان اپنائیں‘

ریاستی درجہ کے بہانے عوام کو بے وقوف بنانا بند کریں: ایل جی کہ عمر پر تنقید

31/10/2025
Next Post
جموں وکشمیر میں پنچایتی الیکشن کا بگل بج گیا! کون سے الائینس بنیں گے اور کون سے ٹوٹیں گے۔۔۔

اپوزیشن جماعتوں کا چناو کرانے کا مطالبہ

بانڈی پورہ گاؤں میں نلی ٹینٹ معاون  کی جائیداد منسلک: پولیس

بانڈی پورہ گاؤں میں نلی ٹینٹ معاون کی جائیداد منسلک: پولیس

لوک سبھا انتخابات کے ساتھ ہی اسمبلی انتخابات بھی منعقد ہو سکتے ہیں:الطاف ٹھاکر

لوک سبھا انتخابات کے ساتھ ہی اسمبلی انتخابات بھی منعقد ہو سکتے ہیں:الطاف ٹھاکر

ڈی پی ایس جموں کو بم سے اڑانے کی دھمکی

ڈی پی ایس جموں کو بم سے اڑانے کی دھمکی

کشمیر میں اب ہڑتال اور پتھراﺅ کی جگہ لیپ ٹاپ اور کتابوں نے لی ، نوجوان اسٹارٹ اپ تحریک کو آگے بڑھائیں:امیت شاہ

جموں کشمیر ترمیمی بلوں سے مظلوموں کو انصاف ملے گا : امیت شاہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »