• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
اتوار, فروری ۱, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
وزیر دفاع راجناتھ سنگھ جموں پہنچے

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ جموں پہنچے

by امت ڈیسک
27/12/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
جموں (جموں کشمیر) :مزکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ جموں پہنچنے کے ساتھ ہی یو ٹی جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور آرمی چیف کے ہمراہ سرحدی ضلع راجوری روانہ ہوئے۔ فوج کے سینئر افسران انہیں راجوری میں ڈویژنل ہیڈ کوارٹر کے اندر ڈیرہ گلی انکاؤنٹر کے بارے میں مکمل بریفنگ دیں گے۔ راج ناتھ سنگھ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے ساتھ ساتھ کشمیر کی مجموعی اور موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے ایک اعلیٰ سطح کی میٹنگ کی بھی صدارت کریں گے۔

وزیر دفاع کے دورے کے پیش نظر جموں میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ’’جموں شہر میں مختلف مقامات پر عارضی ناکے بٹھائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ سرحدی علاقوں میں بھی نگرانی بڑھائی گئی ہے۔‘‘ جموں شہر کے تمام علاقوں میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں اور ناکوں کے جال کو مزید وسیع کر دیا گیا ہے۔

ذرائع نے مزید کہا کہ ناکوں پر گاڑیوں کی تلاشی کی جاتی ہے اور ان میں سوار مسافروں کی بھی جامہ تلاشی اور ان کے شناختی کارڈ چیک کئے جا رہے ہیں۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا فوج کی مبینہ مارپیٹ کے دوران ہلاک ہونے والے شہریوں کے لواحقین سے ملاقات کریں گے اور انہیں سرکاری نوکری کے اپائنٹمنٹ لیٹر بھی سپرد کریں گے۔ تاہم وزیر دفاع کا لواحقین کے ساتھ ملاقات کے حوالہ سے حکام کی جانب سے کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے عسکریت پسندوں نے گھات لگا کر ایک فوجی گاڑی پر حملہ کیا جس میں چار اہلکار ہلاک ہوئے۔

بعد ازاں فوجی اہلکاروں نے شہری علاقے کو محاصرے میں لیکر مقامی باشندوں کا زد و کوب کیا۔ مقامی باشندوں نے الزام عائد کیا کہ فوجی تشدد کے سبب تین عام شہری ہلاک ہو گئے۔

جس کے بعد علاقے میں حالات کشیدہ ہیں۔ حکام نے اس ضمن میں نامعلوم افراد کے خلاف قتل کا معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی وہیں ایل جی انتظامیہ نے متاثرین کو سرکاری نوکری دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

لاوے پورہ سرینگر میں آئی ای ڈی کا پتہ چلا، ناکارہ بنا دیا گیا

Next Post

مسلم لیگ جموں کشمیر پر پابندی عائد

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

جموں و کشمیر میں روزگار کے مواقع پیدا کرنا ناگزیر، باہر کے دباؤ سے تحفظ ضروری: عمر عبداللہ

جموں و کشمیر میں روزگار کے مواقع پیدا کرنا ناگزیر، باہر کے دباؤ سے تحفظ ضروری: عمر عبداللہ

31/01/2026
سجاد لون کی میوہ صنعت کو نقصان پہنچنے پر حکومت کی تنقید

مہراج ملک کو غلط طور پر حراست میں رکھا گیا، ان کے خلاف کوئی مضبوط مقدمہ نہیں: سجاد لون

31/01/2026
ایران کا آبنائے ہرمز میں دو روزہ لائیو فائر بحری مشقوں کا اعلان، امریکی جنگی جہازوں کے قریب سرگرمیاں

ایران کا آبنائے ہرمز میں دو روزہ لائیو فائر بحری مشقوں کا اعلان، امریکی جنگی جہازوں کے قریب سرگرمیاں

31/01/2026
کشمیر میں 10 فروری تک بھاری برف باری کا کوئی امکان نہیں

کشمیر میں 10 فروری تک بھاری برف باری کا کوئی امکان نہیں

31/01/2026
ادھمپور میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوکے درمیان تصادم شروع

کشتواڑ میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان جھڑپ

31/01/2026
اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

30/01/2026
Next Post
مسلم لیگ جموں کشمیر پر پابندی عائد

مسلم لیگ جموں کشمیر پر پابندی عائد

راجناتھ سنگھ کے پونچھ دورے سے کوئی امید نہیں :فاروق عبداللہ

راجناتھ سنگھ کے پونچھ دورے سے کوئی امید نہیں :فاروق عبداللہ

اسلامک یونیورسٹی اونتی پورہ نے سرمائی تعطیلات کا کیا اعلان

اسلامک یونیورسٹی اونتی پورہ نے سرمائی تعطیلات کا کیا اعلان

جنگ کے ساتھ ہم وطنوں کے دل جیتنے کی ضرورت : راجناتھ سنگھ

جنگ کے ساتھ ہم وطنوں کے دل جیتنے کی ضرورت : راجناتھ سنگھ

پونچھ شہری ہلاکتیں، انصاف ضرور ہوگا: راج ناتھ کی لواحقین سے ملاقات

پونچھ شہری ہلاکتیں، انصاف ضرور ہوگا: راج ناتھ کی لواحقین سے ملاقات

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »