• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
اتوار, فروری ۱, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
رباب کے کم عمر ماہر اشفاق راشٹریہ بال پرسکار ایوارڈ سے سرفراز

رباب کے کم عمر ماہر اشفاق راشٹریہ بال پرسکار ایوارڈ سے سرفراز

by امت ڈیسک
23/01/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //

بارہمولہ: شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے کریری گاؤں سے تعلق رکھنے والے رباب کے ماہر 13 سالہ اشفاق حامد نے ممتاز ’’پردھان منتری راشٹریہ بال پرسکار‘‘ ایوارڈ حاصل کرکے اپنے علاقے کا نام روشن کیا ہے۔ اشفق کو یہ ایوارڈ پیر کے روز ’’وگیان بھون‘‘ میں صدر ہند دروپدی مرمو نے دیا۔ اس موقع پر مرکزی وزیر برائے ویمن اینڈ چائلڈ ڈیولپمنٹ اسمرتی ایرانی سمیت دیگر معزز شخصیات بھی موجود تھیں۔

صدر ہند کے ہاتھوں پردھان منتری راشٹریہ بال پرسکار2024 کو چھ زمروں میں پیش کیا گیا جن میں – فن اور ثقافت (7) بہادری (1) اختراع (1) سائنس اور ٹیکنالوجی (1) سماجی خدمت (4) اور کھیل (4)۔ 5)۔ کے شعبے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی ایوارڈ حاصل کرنے والوں سے بات چیت کریں گے اور سبھی انعام یافتہ افراد 26 جنوری 2024 کو یوم جمہوریہ کی پریڈ میں حصہ لیں گے۔

اشفاق حامد اپنے غیر معمولی رباب بجانے اور اس روایتی فن کو عالمی سطح پر فروغ دینے کی کوششوں کے لیے جانے جاتے ہیں۔ اس سے قبل انہیں 13ویں کشمیر فیسٹیول اور گرو نانک دیو جی کے 550 ویں پرکاش پرو کے دوران بھی رباب پر اپنے فن کا مظاہرہ کرنے سے ایک خصوصی پہچان مل چکی ہے۔ عالمی این جی او کی جانب سے انہیں بھائی مردانہ نیشنل ایوارڈ 2020 سے بھی نوازا گیا ہے۔

دریں اثنا، جموں کشمیر لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے نوجوان استاد اشفاق حامد کو پردھان منتری راشٹریہ بال پرسکار ایوارڈ حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔ ایل جی نے مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا: ’’آرٹ اینڈ کلچر کے میدان میں آپ کی کامیابیاں جموں و کشمیر کے لیے بے حد فخریہ ہیں۔ آپ کی کامیابی دوسروں کو ان کے فنی جنون کو آگے بڑھانے کی ترغیب دیتی رہے گے۔‘‘ ادھر، ڈی سی بارہمولہ منگا شیرپا نے بھی ضلع بارہمولہ کے 13 سالہ نوجوان کامیابی حاصل کرنے والے اشفاق حامد کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ایل جی ماہر رباب اشفاق حمید کو پردھان منتری راشٹریہ بال پرسکار جیتنے پر مبارک باد

Next Post

راجوری میں محکمہ جل شکتی کا ملازم پُر اسرار طور پر مردہ حالات میں پایا گیا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کھیلے گا، مگر بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کرے گا

پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کھیلے گا، مگر بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کرے گا

01/02/2026
چابہار پورٹ پروجیکٹ کے لیے فنڈز نہیں مختص، امریکہ کی نئی پابندیوں کے تناظر میں بھارت کی حکمت عملی

چابہار پورٹ پروجیکٹ کے لیے فنڈز نہیں مختص، امریکہ کی نئی پابندیوں کے تناظر میں بھارت کی حکمت عملی

01/02/2026
یونین بجٹ 2026–27: جموں و کشمیر کے لیے 43,290 کروڑ روپے مختص

خواتین کو فائدہ، شراب اور سگریٹ پر ضرب، جانیں کیا سستا ہوا اور کیا مہنگا

01/02/2026
بڈگام پولیس نے ہٹ اینڈ رن کیس کو حل کیا، ڈرائیور سمیت تین گرفتار: پولیس

راجستھان کے کوٹا میں مشکوک چندہ جمع کرنے کے الزام میں جموں و کشمیر کے پانچ افراد حراست میں کوٹا، یکم فروری (کے این ٹی): راجستھان کے ضلع کوٹا میں پولیس نے مشکوک سرگرمیوں کے تحت چندہ جمع کرنے کے الزام میں جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے دو افراد کو گرفتار جبکہ تین دیگر کو حراست میں لے لیا ہے، حکام نے اتوار کو بتایا۔ پولیس کے مطابق پونچھ ضلع کے رہائشی تین افراد کو ہفتہ کے روز بھیم گنج منڈی پولیس نے اس وقت حراست میں لیا جب وہ مبینہ طور پر مدارس کے لیے چندہ جمع کر رہے تھے۔ یہ تینوں ایک گیسٹ ہاؤس میں مقیم تھے، جہاں سے انہیں پوچھ گچھ کے لیے تحویل میں لیا گیا۔ بھیم گنج منڈی تھانہ انچارج رام کرشن گودارا نے بتایا کہ زیر حراست افراد سے پوچھ گچھ جاری ہے اور تاحال کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس راجستھان آمد کے مقصد اور چندہ جمع کرنے سے متعلق دعوؤں کی تصدیق کر رہی ہے، جس کے لیے جموں و کشمیر کے حکام سے بھی رابطہ کیا جا رہا ہے۔ یہ کارروائی اس وقت عمل میں آئی ہے جب چند روز قبل، 24 جنوری کو، پونچھ ضلع سے تعلق رکھنے والے دو دیگر افراد کو کوٹا پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ حکام کے مطابق یہ دونوں بھی اسی گیسٹ ہاؤس میں مقیم تھے اور بعد ازاں انہیں جیل بھیج دیا گیا۔ اسٹیشن افسر لائق احمد نے بتایا کہ گرفتار افراد پر غیر قانونی طور پر چندہ جمع کرنے اور امن و امان میں خلل ڈالنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں افراد سے مشترکہ تفتیشی کمیٹی (جے آئی سی) نے بھی پوچھ گچھ کی ہے۔ پولیس کے مطابق دستاویزات کی جانچ سے معلوم ہوا کہ گرفتار افراد میں سے ایک کو صرف مدھیہ پردیش میں چندہ جمع کرنے کی اجازت حاصل تھی، مگر وہ کوٹا، راجستھان میں سرگرم تھا۔ جبکہ دوسرے فرد کے معاملے میں دستاویزات سے پتہ چلا کہ جس مدرسے کے لیے چندہ جمع کیا جا رہا تھا، وہ 2025 میں بند ہو چکا ہے۔ دونوں گرفتار افراد کی شناخت فاروق کے نام سے ہوئی ہے اور وہ سورنکوٹ، ضلع پونچھ کے رہائشی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مزید جانچ جاری ہے اور تفتیش کے نتائج کی بنیاد پر مناسب قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی

01/02/2026
یونین بجٹ 2026–27: جموں و کشمیر کے لیے 43,290 کروڑ روپے مختص

یونین بجٹ 2026–27: جموں و کشمیر کے لیے 43,290 کروڑ روپے مختص

01/02/2026
نرملا سیتا رمن کا بڑا اعلان: ہر ضلع میں گرلز ہاسٹل بنایا جائے گا

نرملا سیتا رمن کا بڑا اعلان: ہر ضلع میں گرلز ہاسٹل بنایا جائے گا

01/02/2026
Next Post
کوکرناگ علاقے میں عدم شناخت لاش بر آمد

راجوری میں محکمہ جل شکتی کا ملازم پُر اسرار طور پر مردہ حالات میں پایا گیا

لداخ کی جانب سے ریاستی درجے کا مطالبہ

لداخ کی جانب سے ریاستی درجے کا مطالبہ

کشمیر کے 4 جسمانی طور پر معذور کھلاڑی ٹی 20 کرکٹ سریز میں شامل

کشمیر کے 4 جسمانی طور پر معذور کھلاڑی ٹی 20 کرکٹ سریز میں شامل

تمل ناڈو ہیلی کاپٹر حادثے سے متعلق سوشل میڈیا پر قابل اعتراض پوسٹ، راجوری میں دکاندار کو کیا گیا گرفتار

سوشل میڈیا پر نامناسب پوسٹ کرنے الزام میں نابالغ کے خلاف مقدمہ درج: کشتواڑ پولیس

جموں کشمیر کی صورتحال پُر امن اور بہتر: پولیس سربراہ آرآر سوئن

جموں کشمیر کی صورتحال پُر امن اور بہتر: پولیس سربراہ آرآر سوئن

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »