امت نیوز ڈیسک//
جموں کشمیر پولیس سربراہ آر آر سوئن کی سربراہی میںاونتی پورہ کی پولیس لائینز میں عوامی شکایت ازالہ پروگرام منعقد کیا جہاں انہوں نے عوامی شکایات اور مسائل سننے ۔ اس موقعہ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پولیس سربراہ آر آر سوئن نے کہا کہ لوگوں نے اپنے مسائل بیان کریں جن میں گھریلو تشدد اور دیگر معاملات تھے جن کو سنا گیا ۔
پولیس سربراہ نے ایک سوال کے جواب میںکہا کہ جموں کشمیر کی صورتحال میں کافی بہتری آئی ہے اور ماضی کے مقابلے میں جو حالات ہے وہ کافی خوشگوار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کئی امن و امان کا مسئلہ نہیں ہے ۔ دکانیں کھیلیں اور سڑکوں پر تشدد کی کارورائیوں پر قابو پا یا گیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پار سے دو چار ملی ٹنٹ آتے ہیں جو چوری چھپے آکر یہاں کے کچھ لوگوں کے ساتھ ماحول خراب کرنے کی کوشش کرتے ہیں وہ ایک چلینج ہے تاہم ہم اس کو ایک الگ انداز سے دیکھتے ہیںکہ ہمارے یہاں کے لوگ ان میں شامل نہیں ہے جس سے یہ بات عیاں ہے کہ سیکورٹی صورتحال کافی بہتر ہے ۔
انہوں نے کہا کہ سرحد پار سے ملی ٹنٹ ٹنل کھود کر یا سرحد پار کرکے آتا ہے اور ان کی تعداد اب کم ہے ۔ آر آر سوئن نے کہا کہ یہ چیلنج ہم نے پونچھ راجوری میں دیکھا کہ پار سے کچھ افراد آئیں جنہوں نے ہمارے سیکورٹی فورسز پر حملہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس پر قابو پانے کیلئے کوششیں کر رہے ہیں اورآنے والے وقت میں ایسا ہوگا کہ یہاں کے لوگ ہی انہیں پکڑ کر ہمارے حوالیں کریں گے ۔ آر آر سوئن نے کہا کہ جموں کشمیر میں سیکورٹی صورتحال میں بہتری لانے اور مکمل طو رپر امن قائم کرنے کیلئے ہم پر عزم ہے۔