امت نیوز ڈیسک //
سرینگر / / جموں و کشمیر کی گرمائی راجدھانی سرینگر کے بخشی سٹیڈیم میں جمعہ کو یوم جمہوریہ کی تقریبات میں شرکت کیلئے بڑی تعداد میں لوگوں کی بھیڑ امڈ آئی ہے۔
پچھلے سالوں کے بر عکس ، جب عوام کی شرکت محدود تھی اور حفاظتی اقدام کے طور پر انٹرنیٹ خدمات کو معطل کر دیا گیا تھا، رواں سال کی تقریب روایت سے ہٹ کر صوبائی کمشنر کشمیر وی کے بدھوری نے عوام کے
اراکین کو تقریب میں شرکت کی دعوت دی۔
پریڈ کا مشاہدہ کرنے کیلئے مردو خواتین سمیت شائقین سٹیڈیم کے باہر قطار میں کھڑے نظر آئے۔
ایک مقامی شہری نے کہا، ” یہ ریاست کیلئے ایک صحت مند علامت ہے۔
لوگ بغیر کسی خوف کے یہاں آ رہے ہیں۔ وہ لطف اندوز ہو رہے ہیں”۔
یوم جمہوریہ کے موقع پر انٹرنیٹ کی معطلی کے بغیر ، ماضی کی روایات سے ہٹ کر امسال بھاری تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔








