• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۹, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
نیشنل کانفرنس 2014 میں بی جے پی سے الائنس کرنے کے لئے بیتاب تھی: دویندر رانا

نیشنل کانفرنس 2014 میں بی جے پی سے الائنس کرنے کے لئے بیتاب تھی: دویندر رانا

by امت ڈیسک
17/02/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر : بی جے پی لیڈر دیویندرسنگھ رانا نے جمعہ کو کہا کہ انہیں جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے لیڈرفاروق عبداللہ کے اکیلے الیکشن لڑنے کے بیان سے کوئی حیرانی نہیں ہوئی ہے۔ ساتھ ہی دعویٰ کیا کہ نیشنل کانفرنس (این سی) نے بی جے پی کے ساتھ الائنس کرنے کی کئی بار کوششیں کی ہیں۔

قابل ذکرہے کہ نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے جمعرات (15 فروری) کو کہا تھا کہ آئندہ لوک سبھا الیکشن اوراسمبلی الیکشن میں ان کی پارٹی اکیلے الیکشن لڑے گی۔ حالانکہ بعد میں نیشنل کانفرنس کے نائب صدر نے وضاحت کی کہ ان کی پارٹی انڈیا الائنس کا حصہ ہے اوررہے گی۔

فاروق عبداللہ سے متعلق بی جے پی کا بڑا دعویٰ
جموں وکشمیر کے بی جے پی کے سینئرلیڈر دیویندرسنگھ رانا نے نیوزایجنسی اے این آئی سے بات کرتے ہوئے کہا، ”ڈاکٹرفاروق عبداللہ کے بیان نے مجھے بالکل بھی حیرانی میں نہیں ڈالا ہے کیونکہ 2014 کے اسمبلی الیکشن کے بعد سے ہی نیشنل کانفرنس قیادت بی جے پی کے ساتھ الائنس کرنے کے لئے بہت پُرجوش رہا ہے اوربی جے پی نے ہرباراس تجویز کو قبول نہیں کیا ہے۔”

انہوں نے کہا کہ وہ نیشنل کانفرنس کا حصہ تھے، اس لئے بہت یقین کے ساتھ بتا رہے ہیں کہ بی جے پی کے ساتھ بار بار الائنس کی کوشش کی گئی۔ بی جے پی لیڈرنے کہا، ”آرٹیکل 370 کے منسوخ ہونے کے بعد بھی (نیشنل کانفرنس کی طرف سے) بی جے پی کے ساتھ کسی طرح کے سیاسی الائنس یا سمجھ بنانے کی کوشش کی گئی۔”

فاروق عبداللہ نے کیا کہا تھا؟
نیشنل کانفرنس کے سربراہ فاروق عبداللہ نے جمعرات (15 فروری) کو اعلان کیا تھا کہ آئندہ لوک سبھا الیکشن اورمرکز کے زیرانتظام ریاست میں ممکنہ اسمبلی الیکشن میں ان کی پارٹی اکیلے الیکشن لڑے گی۔ فاروق عبداللہ کے بیان کو انڈیا الائنس اور علاقائی اتحاد گپکارالائنس کے لئے ایک جھٹکے کے طور پر دیکھا جانے لگا۔

فاروق عبداللہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا، ”الیکشن ہوں گے اور مجھے لگتا ہے کہ اسمبلی اورلوک سبھا الیکشن ایک ساتھ ہوں گے۔ جہاں تک سیٹوں کی تقسیم کی بات ہے تو میں واضح کردینا چاہتا ہوں کہ نیشنل کانفرنس اکیلے الیکشن لڑے گی۔ اس میں کوئی دو رائے نہیں ہے۔” اس کے کچھ دیر بعد فاروق عبداللہ کے بیٹے اور نیشنل کانفرنس کے نائب صدرعمرعبداللہ نے انڈیا الائنس سے متعلق پارٹی کا رخ واضح کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ اگرکانگریس کے ساتھ سیٹوں کی تقسیم کرنا ضروری ہوا تو دروازے کھلے ہیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

مودی حکومت کسانوں کے لئے لعنت ہے: کھرگے

Next Post

جموں کشمیرمیں تین مارچ کو پلس پولیو مہم

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

جموں میں نیشنل لا یونیورسٹی کے مطالبے پر طلبہ احتجاج، وزیراعلیٰ کا ردعمل — کہا: جب جموں کو آئی آئی ٹی، آئی آئی ایم ملے تو کشمیر میں کوئی احتجاج نہیں ہوا

29/01/2026
اے سی بی کا سوپور میں اے آر ٹی او دفتر پر چھاپہ

جموں میں اے سی بی کی کارروائی، سابق ایم ڈی اور موجودہ ڈپٹی ایم ڈی سیکوپ کے خلاف غیر قانونی تقرری پر مقدمہ درج

29/01/2026
عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش پر حملہ: وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر عمر عبداللہ کا سخت کارروائی کا مطالبہ

29/01/2026
* جے اینڈ کے نظربندوں کو UT جیلوں سے باہر منتقل کرنے کے خلاف سپریم کورٹ نے درخواست ہائی کورٹ میں منتقل کردی*

سپریم کورٹ نے یو جی سی رولز 2026 پر روک لگائی

29/01/2026
حیدر بیگ پٹن میں ٹرک اور کار کی ٹکر، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

حیدر بیگ پٹن میں ٹرک اور کار کی ٹکر، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

29/01/2026
اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

29/01/2026
Next Post
جموں کشمیرمیں تین مارچ کو پلس پولیو مہم

جموں کشمیرمیں تین مارچ کو پلس پولیو مہم

سچن تندولکر کا پلوامہ میں بیٹ فیکٹری کا دورہ

سچن تندولکر کا پلوامہ میں بیٹ فیکٹری کا دورہ

”اگر کبھی جنگ لڑنے کی ضرورت پڑی تو پورا ملک ہماری مسلح افواج کے پیچھے ہو گا “: راجناتھ سنگھ

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ 24 فروری کو ادھمپور کا دورہ کریں گے

پلوامہ میں دوسرے کا اے ٹی ایم کارڈ استعمال کرکے پیسہ نکالنے والا گرفتار:پولیس

کپواڑہ میں عسکریت پسند معاون اسلحہ سمیت گرفتار: پولیس

جموں و کشمیر کے 6 اضلاع میں برفانی تودے کی وارننگ جاری*

جموں وکشمیر کے آٹھ اضلاع میں برفانی تودے گر آنے کی وارننگ جاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »